ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

شہداء کی یاد کی حفاظت ایک فریضہ ہے/شہادت کے معارف یعنی ایثار و ایمان کو حقیقی معنی میں مخاطبین تک پہنچانے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے بتاریخ 14/2/1394 صوبہ سمنان کے 3000 ہزار شہیدوں کی یاد منانے والی کمیٹی کے ارکان نے  ملاقات کی اس ملاقات میں رہبر معظم کےخطاب کو آج صبح شہر سمنان کے غدیر ہال میں منعقد اجلاس میں پیش کیا گیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صوبہ سمنان کی ممتاز خصوصیات، ممتاز دینی، علمی اور سیاسی  شخصیات کی تربیت ، صوبہ سمنان کے شہداء ک یاد میں اجلاس کے انعقاد اور شہداء کے ایثار اور فداکاری کی تجلیل اور تعظیم کو بہت ہی اچھا اور گرانقدر اقدام قراردیتے ہوئے فرمایا: شہداء کی فداکاری  اسلامی انقلاب کے لئے یادگار ذخیرہ ہے اور ان عزیزون کی یاد کی حفاظت ایک فریضہ ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کے بعض دشمنوں کی جانب سے شہداء کی یاد فراموش کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء کی یاد کے سلسلے میں سرگرمیاں اس ہدف کے پیش نظر ہونی چاہییں کہ جن میں شہادت کے معارف یعنی ایثار و ایمان کو حقیقی معنی میں مخاطبین تک پہنچایا جاسکے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مخاطبین بالخصوص جوان نسل میں زیادہ سے زیادہ اثرانداز ہونے والے وسائل سے استفادہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: سن ساٹھ کی دہائی کے جوان سے آج کے جوان کا عزم و ارادہ، ہمت ، توانائی اور ایمان کم نہیں ہے  لیکن آج کے جوان کو خطرناک فکری خطرات کا سامنا ہے اور یہ غلط افکار آج بہت سے ارتباطاتی وسائل کے ذریعہ وسیع پیمانے پر شائع ہونے کے قابل ہیں۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مخاطب شناسی کی اہمیت اور مخاطبین کے ساتھ مؤثر ارتباط برقرار کرنے اور مخاطب کے ساتھ ارتباطات میں ثقافتی تفاوتوں پر توجہ مبذول کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اس سلسلے میں ماہرین ، علماء اور ارتباطات کے مسائل میں باتجربہ افراد سے استفادہ کرنا چاہیے اور ہنر کے وسائل سے بھی بھر پور استفادہ کرنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیاسی ، اقتصادی، سکیورٹی اور سب سے اہم ثقافتی میدانوں کو ایران کے دشمنوں کے ساتھ مقابلے کے میدان قراردیتے ہوئے فرمایا: دشمن اس وقت ایک خاص شکل میں مقابلہ کررہا ہے اور مکمل آمادگی کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو پہچان کر ان کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

700 /