ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی سے وزیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات کے اعلی عہدیداروں کی ملاقات

وزارت اطلاعات، اسلامی نظام کی اہم اور محکم فصیل ہے

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے وزیر اطلاعات اور وزارت اطلاعات کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں اس وزارت خانے کو ایک حساس اور اہم مورچہ اور اسلامی نظام کی بیدار اور بینا چشم قرار دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا کہ وزارت اطلاعات اسلامی نظام کی سخت فصیل ہے اور اس میں کبھی بھی دراڑیں نہیں آنی چاہئیں۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے وزارت اطلاعات کے مختلف شعبوں کی انتھک محنت اور مومنانہ زحمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایمان کی حفاظت کئے جانے کو اسلامی انقلاب کی کامیابی اور بقاء کا ضامن قرار دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ وسیع پیمانے پر سازشوں اور منصوبوں کے باوجود عالمی استکبار کی اسلامی نظام کے مدمقابل ناکامی، ایمان کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہیں تھی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ہر اس اقدام کو خیانت قرار دیا کہ جوعوام اور حکام کے ایمان کو کمزور کرنے کے لئے انجام دیا جائے اور فرمایا کہ وہ دفاعی طاقت جس نے اس ملک کی سالہا سال حفاظت کی ہے وہ ایمان کی طاقت ہے اور اگر یہ طاقت ور اور کار آمد اسلحہ کمزور پڑگیا تو ہمیں بے شمار مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
آپ نے اسی زاویے سے وزارت اطلاعات میں روحانی اور ایمانی پہلو کی تقویت پر تاکید کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ وزارت اطلاعات اس نظام کی مضبوط فصیل ہے کہ جسے کسی بھی صورت میں نقصان نہیں پہنچنا چاہئے، بنا بر ایں ایمان اور روحانیت جیسے اہم عناصر کو اس وزارتخانے میں دوسری تمام چیزوں سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے وزارت اطلاعات میں مومن اور انقلابی افراد اور جوانوں کی غنی صلاحیتوں کے حامل ہونے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ وزارت اطلاعات کی نئی نسل کی بھی گذشتہ نسلوں کی مانند انقلابی اقدار کی بنیادوں پر پرورش کریں۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے وزارت اطلاعات کو اسلامی نظام کی بینا اور بیدار چشم سے تعبیر کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کے اصولوں اور اورینٹیشن کی مکمل طور وزارت اطلاعات میں نگہ داری کی جانی چاہئے۔
آپ نے امام خمینی رح کے آثار اور بیانات کو اسلامی انقلاب کا ماخذ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ فرمایا کہ استکباری طاقتوں کے سربراہ امریکہ کے ساتھ خط فاصل کھینچنا امام بزرگوار رح کے اہم اور قطعی مبانی میں سے ایک اور اس مسئلے میں کہیں بھی غفلت اور لاپرواہی نہیں کریں گے۔
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ وزارت اطلاعات ہر اس شعبے میں جہاں دشمن کی کمین گاہ اور اسلامی نظام کو نقصان پہنچائے جانے کا خطرہ ہو موجود ہونا چاہئے اور اسے چاہئے کہ اس شعبے کو اپنی سرگرمی کا مقام قرار دے۔
استقامتی معیشت کے تحقق میں وزارت اطلاعات کے کردار پر تاکید کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ملک کو مشکلات سے باہر نکالنے کا علاج استقامتی معیشت ہے کہ جس کے سلسلے میں اقدامات کا آغاز کیا جا چکا ہے لیکن ان اقدامات کا نتیجہ عملی میدان میں نظر آنا چاہئے۔
آپ نے اسی طرح اقتصادی شعبے میں کرپشن کے سدباب کے لئے وزارت اطلاعات کے کردار پر تاکید فرمائی۔
رہبر انقلاب اسلامی کی گفتگو سے پہلے وزیر اطلاعات حجت الاسلام والمسلمین علوی نے وزارت اطلاعات کے منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

 

700 /