ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رببر انقلاب اسلامی کے ایک حکم نامے کے تحت

شیخ محمد قمی ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ مقرر کردئے گئے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے شیخ محمد قمی کو تبلیغات اسلامی ادارے کے سربراہ کے عہدے پر منصوب کردیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری شدہ حکم نامے کا متن:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب حجت الاسلام شیخ محمد قمی، دامت توفیقاتہ،

وسعت اور معیار کے لحاظ سے ادارہ تبلیغات اسلامی کی ترقی، جناب حجت الاسلام سید مہدی خاموشی کی طویل صدارت کی مرہون منت ہے اور ان زحمتوں اور مسلسل جد و جہد اور خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ کو جو بحمد اللہ علم، نئے انداز، جذبے اور نوجوانی کی توانائی اور نشاط سے بھرپور ہیں، اس ادارے کے سربراہ کے طور پر منصوب کرتا ہوں۔

ادارہ تبلیغات اسلامی کا شمار ان اہمترین مراکز میں ہوتا ہے کہ جو ایران کے اسلامی انقلاب کے نتیجے میں نشو و نما پائے ہیں۔ اس ادارے کی تشکیل ایک روشن اور گہرائی کا حامل فیصلہ تھا جس کا ہدف انقلابی معاشرے بالخصوص حقیقت اور معرفت الہی کی جستجو کرنے والے نوجوانوں کو حقیقی اسلام اور رسول اکرم (ص) کی بتائی گئی تعلیمات اور تابندہ تفکر سے روشناس کرانا تھا۔ الحمدللہ اپنی چار دہائیوں پر مشتمل سرگرمیوں کے نتیجے میں خدمات اور برکتوں کا حامل رہا اور آج بھی نہ صرف اس کی ضرورت میں کمی نہیں آئی ہے بلکہ اس کی سرگرمیوں کی ضرورت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

وقت کی ضرورتوں کے مدنظر اسلامی تعلیمات کی اشاعت، ثقافت اور فکر کی تشریح اور تبلیغ کے لئے نئے انداز اور طریقے اپنانا اس ادارے کے اہم اہداف میں شامل ہے تا کہ دیکھنے اور پڑھنے والوں کے دل و جاں پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں اور ان کا وجود دین کے کوثر حقیقت سے سیراب ہوجائے۔

اس ادارے کا دوسرا فرض ان فکری، ثقافتی، تبلیغی اور تشہیراتی حملوں کا ذہانت کے ساتھ مقابلہ ہے جو دین اور انقلاب اور ملک کے دشمنوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ وہ دشمن جو نہ صرف آج بلکہ گذشتہ چند دہائیوں سے، ایرانی عوام بالخصوص ملک کے نوجوانوں کی شناخت، شخصیت، عقیدے، سلوک اور ان کی اسلامی ایرانی طرز زندگی کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور آرٹ، سنیما اور سوشل میڈیا سمیت مختلف طریقوں اور مواصلاتی اور تشہیراتی ٹیکنالوجی کی مدد سے انقلاب کی دینی، ایمانی اور عوامی حمایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کے لئے اس نورانی اور فروغ پذیر راہ میں اللہ تعالی (جل و علا) سے توفیق کا خواہاں ہوں اور آپ کو کو تقوے اور وسعت صدر، نیز باشعور، جذبے سے مالامال ساتھیوں کے انتخاب اور مؤثر افکار، طریقہ کار اور وسائل کے استفادے کا مشورہ دیتا ہوں۔

ملک کے حکام اور مختلف اداروں کو چاہئے کہ اس ادارے کے ساتھ اس کے اہم فرائص کی انجام دہی میں تعاون کریں۔  

سید علی خامنہ ای

28 مرداد 1397

مطابق 19 اگست 2018

700 /