ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

نۓ سوالات کے جوابات (‫جولائی)

 
دعائے قنوت کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا
سوال ۱: کیا نماز کے دوران دعائے قنوت کے بعد چہرے پر ہاتھ پھیرنا مکروہ ہے؟
جواب: واجب نمازوں میں یہ کاممکروہ ہے؟
 
روزے کے دوران ویکسین لگوانا
سوال ۲: کیا ایسی ویکسین لگوانا جو گوشت میںیا جلد کے نیچے لگائی جاتی ہے، روزے کو باطل کردیتا ہے؟
جواب : باطل نہیں کرتا۔
 
غیر خوردنی اشیاء کو منہ میں ڈالنا
سوال ۳: کیا غیر خوردنی اشیاء جیسے کہ دندان سازی کے وسائل اور معائنہ کرنے کے اوزار کو منہ میں ڈالنے سے روزہ باطل ہو جاتا ہے؟
جواب: جی نہیں، مگر یہ کہ وہ اوزار اور وسائل رطوبت – کہ جو منہ کی رطوبت میں مل کر ختم نہ ہوتیہو- کے ساتھ منہ میں داخل کئے جائیں اور ان کی رطوبت کو نگل لیا جائے۔
 
روزہ اور منہ سے خون نکلنا
س ۴: گزشتہ روز میں نے دانتوں کو پر کروایا ہے، آج جبکہ میں روزے سے ہوں، تھوڑا سا خون نکل رہا ہے؛ کیا لعابِ دھن (تھوک) کو اس حالت میں ( کہ اس میں دانتوں سے نکلنے والاخون ملا ہوا ہے) نگلنا جائز ہے؟ میرے روزے کا کیا حکم ہے؟
ج: مسوڑھوں سے نکلنے والے خون کو جب تک جان بوجھ کر نہ نگلیں، روزہ باطل نہیں ہوتا لیکن اگر وہ لعابِ دہن میں مستہلک ہوجائے( یعنی لعاب دہن میں مل کر ختم ہوجائے) تو اس پر طہارت کا حکم لگے گا (اور وہ پاک ہے)، لہذا اسے نگلنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور روزے کو باطل نہیں کرتا ۔
 
پیاس بجھانے کے لئے کلی کرنا
س ۵: اگر روزہ دار پیاس بجھانے کی نیت سے اپنےمنہ میں پانی کو گھماۓ اور پھر اسے باہر پھینک دے –جبکہ اس کی تھوڑی سی مقدار بھی حلق سے نیچے نہ اترے- تو کیا حکم ہے؟
جواب : کوئی حرج نہیں ہے۔
 
حائض کا روزہ
س ۶: اگر حائض عورت ماہ رمضان میں صبح کی اذان سے پہلے پاک ہوجائے تو اس کی کیا ذمہ داری ہے؟
ج: اگر اس کے پاس غسل کرنے کا وقت ہو تو ضروری ہے کہ اذان سے پہلے غسل کرے اور اگر وقت تنگ ہے تو ضروری ہے کہ تیمم کرےاور اس کا روزہ صحیح ہےاوراگرجان بوجھ کر غسل یا تیمم نہ کرےتو اس کا روز ہ باطل ہے اور اس پر روزے کی قضا اور کفارہ عمدواجب ہے۔
 
روزے کی حالت میں فصد کرانا )حجامت)
سوال ۷: کیا روزے کی حالت میں فصد کرانا(خون نکالنے کے لئے رگ کھلوانا) جائز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر کمزوری کا باعث بنے تو مکروہ ہے۔
 
غیر شیعہ فقیر کو فطرہ دینا
سوال ۸: جس فقیر کو فطرہ دیا جاسکتا ہے، اس کی کیا شرائط ہیں؟
جواب: ضروری ہے کہ شیعہ اثنا عشری ہو، مگر یہ کہ اسے فطرہ دینا اس کا دل نرم ہونے اور اسے جذبکرنے کا سبب بنے۔
 
زندگی میں قضا روزوں کے لئے اجیر بنانا
سوال ۹: اگر کوئی شخص بیمار ہواور اپنی شفایابی سے مایوس ہو چکا ہو اور اس کے ذمے صحت کے زمانے کے کچھ قضا روزے ہوں تو کیا زمانہ حیات میں اپنے قضا روزوں کے لئے کسی کو اجیر بناسکتا ہے؟
جواب: زمانہ حیات میں اپنی چھوٹ جانے والی نماز وںاور روزوں کے لئے کسی کو اجیر نہیں بناسکتا لیکن ضروری ہے کہ وصیت کرے کہ اس کی موت کے بعد اس کے لئے انہیں انجام دیا جاۓ
 
فطرے کی رقم کی جگہ فقیر کو ضروت کی اشیاء دینا
سوال ۱۰: کیا فطرے کی رقم کی جگہ فقیر کو اس کی ضرورت کی اشیاء اور اجناس دے جاسکتے ہیں؟
جواب: مذکورہ صورت میں کافی نہیں ہے، لیکن اگر فقیر سے وکالت لے لیں کہ اس کے لئے فطرے کی رقم وصول کر کے اس کی ضرورت کی اشیاء اور اجناس کا بندوبست کریںتو ٹھیک ہے
 
فتوی کو غلط نقل کرنا
11. اگر کوئی شخص اپنے مرجع تقلید کا فتوی غلط نقل کرے تو امکان کی صورت میں واجب ہے کہ اپنی غلطی کی اصلاح کرے۔
 
ولی فقیہ اور مرجع تقلید کی رائے میں اختلاف
12. کسی بھی مسئلہ میں اگر ولی فقیہ کی رائے مرجع تقلید سے مختلف ہے، اگر وہ ملکی انتظام وانصرام اور ان امور سے متعلق ہو کہ جو تمام مسلمانوں سے تعلق رکھتے ہیں – جیسے کہ مسلمانوں اور اسلام کا دفاع- تو ولی فقیہ کی رائے کی پیروی کرنا لازم ہے اور اگر انفرادی اور ذاتی مسائل سے متعلق ہو تو مرجع تقلید کی رائے پر عمل کرنا ضروری ہے۔
 
زمین کا مطہر ہونا
کیا آپ جانتے ہیں
۱۳: زمین مطہرات (پاک کرنے والی چیزوں) میں سے ایک ہے، جس شخص کے پاوں یا جوتوں کے تلوے زمین پر چلنے کی وجہ سے نجاست کے ساتھ لگ کرنجس ہو گئے ہوںتین شرائط کے ساتھ تقریبا دس قدم چلنے سے اس کے پاوں اور جوتوں کے تلوے پاک ہوجاتے ہیں، پہلی: یہ کہ وہ زمین پاک ہو، دوسری: یہ کہ خشک ہو۔ تیسری: یہ کہ عین نجاست جیسے خون یا پیشاب یا متنجس جیسے نجس کیچڑ کہ جو پاوں کےتلوے یا جوتوں کے نیچے لگی ہوئی ہے چلنے سے زائل ہو جاۓ
 
700 /