ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

قضا روزہ توڑنا

سوال: جان بوجھ کر ماہ رمضان کے قضا روزے کو توڑنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اگلے ماہ رمضان تک روزے کی قضا رکھنے کی فرصت رکھتا ہو تو ظہر کی اذان سے پہلے قضا روزہ توڑ سکتا ہے، تاہم ظہر کی اذان کے بعد توڑنا جائز نہیں ہے اور اس پر کفارہ ہے۔ یہ روزہ توڑنے کا کفارہ دس فقیروں کو کھانا کھلانا ہے اور اگر یہ کام نہیں کرسکتا، تو تین دن روزہ رکھے۔
700 /