ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی رضاکار منصوبہ مؤثر ہوگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں اقدامات اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی رضاکار منصوبہ کے متعلق وزیر صحت کی رپورٹ کے جواب میں انجام دیئے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قائم قومی کمیٹی اور وزارت صحت کے اقدامات کو لازم الاجراء قراردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالی

محترم وزیر صحت ، ان کے معاونین اور ملک بھر کے میڈیکل عملے کے اہلکاروں کی زحمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کورونا وائرس کی روک تھام اور اس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قائم قومی کمیٹی اور وزارت صحت کے اقدامات لازم الاجراء ہیں۔ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قومی رضاکار منصوبہ دینی، جہادی اور انسانی مقاصد پر مبنی منصوبہ ہے، جسے علمی اور سائنسی پشتپناہی حاصل ہے۔ یہ منصوبہ مؤثر اور کارآمد منصوبہ ہے اور یہی وہ چیز ہے جو بلا کو نعمت اور خطرے کو فرصت میں بدل دے گی۔ ان شاء اللہ ۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس راہ میں جد وجہد کرنے والوں کے لئے اجر و توفیق طلب کرتا ہوں۔

700 /