ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے صبح 7 بجے امام خمینیؒ حسینیہ میں اپنا ووٹ ڈالا

انتخابات کا دن ملتِ ایران اور اس کے مستقبل کے تعین کا دن ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج (جمعہ) صبح 7 بجے امام خمینی حسینیہ میں شمارہ 110 موبائل بیلٹ باکس پر حاضر ہوکرتیرہویں صدارتی ، چھٹے شہر اور دیہاتی اسلامی کونسل، ماہرین کونسل کی پانچویں میعاد کے وسط مدتی اور اسلامی مشاورتی پارلیمنٹ کی 11 ویں میعاد کے وسط مدتی انتخابات میں حصہ لیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے اس کے بعد انتخاب کے دن کو ایرانی قوم کا دن قرار دیا اور کہا: "آج ، عوام مرکزی کردار کے حامل اور اصل ہدایت گر ہیں جو آئندہ برسوں کے لئے ملک کی عمومی تقدیر اور جہت کو اپنے ووٹوں سے معین کرتے ہیں، لہذا آج کا دن عوام سے متعلق ہے"

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مزید کہا: "اس حقیقت کی بنیاد پر ، انسانی دانش حکم کرتی ہے کہ ہر ایک اس عظیم مرکزی اور قومی امتحان میں شریک ہو، اورہمارا عوام کو انتخابات میں حصہ لینے کی بار بار دعوت دینے کا مقصد بھی یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں خود عوام اس مشارکت سے فائدہ اٹھائیں گے اور اسلامی جمہوریہ بھی بین الاقوامی میدان میں بھی بڑے اہم فوائد حاصل کرے گا۔”

انہوں نے ایک ایک انفرادی ووٹ کو اہم جانتے ہوئے کہا: "آپ سب ، آئیں، تشخیص دیں اور ووٹ ڈالیں اور کوئی یہ نہ کہے کہ میرے ایک ووٹ سے کچھ نہیں ہوگا ، کیوں کہ یہی ایک ایک ووٹ ہی قوم کے کروڑوں ووٹ بناتے ہیں۔"

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے رائے دہندگی کے عمل میں جلدی کرنے کے اپنے دائمی نصیحت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "جتنی جلدی آپ یہ فرض الہی نیت اور ثواب کی غرض سے انجام دیں گے اتنا بہتر ہے۔"

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کے ایام ولادت کی بدولت آج ایرانی قوم کیلئے جشن کا دن اور باعث خیر و برکت ہوگا اور فرمایا: "میں انتخابی عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ وہ پورے ملک میں پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنا کام انجام دیں ، اور میں آپ محترم صحافیوں اور فوٹوگرافروں کو بھی سلام اور شاباش پیش کرتا ہوں۔"

700 /