ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام پیغام

درست شناخت کے ساتھ صحیح موقف اختیار کرنے، حق کے محاذ میں کردار ادا کرنے پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی نشست کے نام اپنے پیغام میں دھڑے بندیوں کی شناخت، صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کی چھپنویں نشست کے نام اپنے پیغام میں حالیہ سیاسی و عسکری حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، دھڑے بندیوں کی شناخت، صحیح موقف اختیار کرنے اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

     

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پیارے طلباء ان دنوں سیاسی و عسکری واقعات، دنیا کے اسی تاریخی موڑ کا ایک حصے کو تشکیل دے رہے ہیں، جس کی توقع کی جا رہی تھی۔ اس مرحلے میں ہماری عظیم قوم کے انٹلیکچولز پر خاص ذمہ داریاں ہیں۔ دھڑے بندیوں اور صف آرائيوں کی شناخت، صحیح موقف کا انتخاب، قلیل مدتی ذمہ داری اور حق کے محاذ کے حق میں کردار ادا کرنے کی تیاری، اس کی وسط مدتی ذمہ داری ہے۔ آپ عزیز نوجوان ان دونوں حصوں میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں اور اسلام کے مبارک نام سے مزین انجمنوں سے وابستہ امیدوں کو ثمربار کر سکتے ہیں۔ میں خداوند قدیر و حکیم سے آپ کے لیے روز افزوں توفیقات کی دعا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

12 مارچ 2022

700 /