ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

روزے کی قضا میں تاخیر کا کفارہ

اگر کوئی شخص کسی عذر کی وجہ سے ماہ رمضان میں روزے نہ رکھے اور رمضان کے بعد عذر برطرف ہوجائے، اس کے باوجود آئندہ رمضان پہنچنے تک روزے کی قضا نہ  کرے تو ضروری ہے کہ روزوں کی قضا کے ساتھ ساتھ ہر دن کے لئے ایک مد کھانا فقیر کو دے۔
نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ927

کفارہ تاخیر ایک مد کھانا ہے یعنی 750 گرام گندم، آٹا، روٹی، چاول یا دیگر غذائی اجناس جو فقیر کو دیا جائے۔
نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ92۹

کفارہٴ تاخیر ﴿ایک مُد کھانا﴾ فقیر کو دینا ضروری ہے اور اس کے پیسے دینا کافی نہیں ہے مگر یہ کہ مکلف کو اطمینان ہو کہ فقیر اس کی طرف سے وکیل بن کر کھانا خریدے گا اور پھر اسے کفارے کے طور پر قبول کرلے گا تو اس صورت میں ﴿پیسے کی ادائیگی میں﴾ کوئی حرج نہیں، لہذا اگر  اسے مذکورہ طریقہ کار میں اطمینان نہ ہو کہ کفارے کی مَد میں استعمال ہوگا یا نہیں تو کافی نہیں ہے۔
 
700 /