ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

امام المتقین امیرالمومنین علی علیہ السلام کی شب ولادت پر

میری نونہالو، خدا سےانس پیدا کریں! کچھ ایسا کریں کہ عظیم خواتین میں آپکا شمار ہو

امام المتقین امیر المومنین علی علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کو "فرشتوں کی محفل" کی روحانی اور فرحت بخش تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں سکول کی طالبات نے شرکت کی جو بلوغت کی عمر کو پہنچ چکی ہیں، امام خمینی (رہ) حسینیہ میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز مغرب اور عشاء کے کے ساتھ منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں جو ایک روحانی اور خوش گوار ماحول میں منعقد ہوئی، طالبات نے اپنی عبادت اور بندگی کے سن کے آغاز کا جشن منایا۔
اس کے علاوہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک مختصر تقریر میں بچیوں کو امام المتقین کی ولادت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا: میری پیاری بچیو اور نونہالوں! بلوغت کا جشن حقیقی جشن اور عید ہے، کیونکہ بلوغت کے موقع سے، آپ  نے یہ صلاحیت حاصل کرلی ہے کہ خدا آپ سے بات کرے اور آپ کو فرائض بجا لانے کا اہل جان سکے، اور اس درجہ کا مطلب ہے "خدا کا مخاطب بننا"، کہ جو انسانیت کا ایک بہت ہی قیمتی مقام ہے۔
انہوں نے بچیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا: جشن بلوغت کا مطلب یہ ہے کہ آپ اب بچے نہیں رہے بلکہ نوجوان ہیں اور ذمہ داری قبول کر سکتے ہیں اور آپ اپنے خاندان، اسکول اور اپنے دوستوں میں کے ساتھ کھیل میں موثر ثابت ہوسکتے ہیں اور دوسروں کی بھی صحیح رہنمائی کرسکتے ہیں جو ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے.
حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نوجوان بچیوں کو خدائے مہربان کے ساتھ انس پیدا کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: آپ اسی دن سے اپنے روشن، صاف اور پاکیزہ دلوں سے خدا سے دوستی کر سکتی ہیں۔ خدا سے دوستی کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ نماز میں متوجہ رہیں کہ آپ خدا سے مخاطب ہیں، اس لیے نماز کے الفاظ کے معنی اور ترجمے سیکھیں۔ خدا کے ساتھ دوستی کرنے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ وہ کریں جو اس نے آپ کو کرنے کو کہا ہے اور جس سے اس نے منع کیا ہے اسے نہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کی تاریخ میں عظیم اور بااثر خواتین کی شاندار کاموں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: آج سائنسی، عملی اور جہادی شعبوں میں ملک میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ نمایاں اور ذمہ دار خواتین موجود ہیں۔ آپ بھی کوشش کریں کہ کتابیں پڑھ کر، محنت اور غور و تفکر کے ذریعے مستقبل میں اپنے وطن عزیز کی عظیم خواتین میں سے ایک بنیں۔ 
انہوں نے نونہالوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا: آپ اس عظیم جدوجہد میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں جو ایرانی قوم نے جبر، مصائب اور امتیاز کے خلاف انقلاب برپا کرکے شروع کی تھی، جیسا کہ اس سے پہلے بہت سی خواتین نے کردار ادا کیا تھا اور آج لوگ ان کے عظیم کارناموں کو کتابوں میں پڑھ کر انقلاب کے ان سالوں کے دوران ان کی شاندار کوششوں سے واقف ہوتے ہیں۔
اس تقریب کے اختتام پر کئی نونہال بچیوں نے رہبر انقلاب سے گفتگو کی اور رہبر انقلاب نے انکا احوال دریافت کیا۔

700 /