حضرت آیتالله خامنهای، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج رات قوم سے اپنے ایک اہم ٹیلی ویژن خطاب میں فرمایا: خبیث اور پست صہیونی حکومت نے ایک بڑی اور سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے، جس کے نتائج اسے بدحالی اور تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ عظیم ایرانی قوم یقین رکھے کہ مسلح افواج، اُن کی پشت پناہی کے ساتھ، پوری قوت سے اقدام کریں گی اور اس رژیم کو زبردست ضربات پہنچائیں گی۔ یہ رژیم اپنی اس ناپاک و خبیث حرکت سے ہرگز محفوظ نہیں نکل سکے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس پیغام میں بعض سرداران، دانشوروں اور عام شہریوں کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے تاکید کی: ایرانی قوم اپنے ان قیمتی شہداء کے خون سے اور ملک کی فضائی حدود پر ہونے والی جارحیت سے ہرگز چشم پوشی نہیں کرے گی۔
حضرت آیتالله خامنهای نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ملک کے تمام حکام، مختلف سیاسی دھڑے اور تمام اقشار اس بات پر متفق ہیں کہ اس خبیث، پست اور دہشت گرد صہیونی رژیم کے خلاف طاقتورانہ اقدام ضروری ہے۔ آپ نے فرمایا: ان شاء اللہ، مضبوط اور فیصلہ کن عمل کے ذریعے ان کی زندگی کو تلخ کر دیا جائے گا، اور ان کے ساتھ کوئی نرمی یا رعایت نہیں برتی جائے گی۔
آپ نے مزید فرمایا: وہ یہ خیال نہ کریں کہ انہوں نے حملہ کر لیا اور معاملہ ختم ہو گیا۔ جنگ کا آغاز انہوں نے کیا ہے، اور ہم انہیں ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اس بڑے جرم کے بعد آسانی سے بچ نکلیں۔
رہبر انقلاب نے زور دے کر فرمایا: مسلح افواج صہیونی رژیم کو یقیناً شدید ضربات پہنچائیں گی۔ ایرانی قوم اور حکام، اپنی مسلح افواج کے پشت پر مضبوطی سے کھڑے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے اذن سے، اسلامی جمہوریہ ایران اس صہیونی رژیم پر غلبہ پائے گا۔
حضرت آیتالله خامنهای نے اپنے پیغام کے اختتام پر ملت ایران کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ فرمایا: یقین رکھو! اس معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔