ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

۱۲ جنوری کے تاریخی اجتماعات سے متعلق رہبر انقلاب اسلامی کا خصوصی پیغام

ملتِ ایران نے اپنی ذات، اپنے ارادے اور اپنی شناخت کو دشمن کے سامنے نمایاں کردیا

حضرت آیت‌اللہ خامنہ‌ای، رہبرِ انقلابِ اسلامی نے ایک پیغام میں آج کے وسیع عوامی اجتماعات میں ملتِ عظیم‌الشأنِ ایران کے عظیم اقدام اور اس تاریخی دن کو سراہتے ہوئے زور دے کر فرمایا: ملتِ ایران نے اپنی ذات، اپنی ہمّت اور اپنی شناخت کو دشمنوں کے سامنے نمایاں کر دیا، اور یہ امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے کہ وہ اپنی فریب کاری بند کریں اور خائن مزدوروں پر بھروسا نہ کریں۔
ملتِ ایران کے نام رہبرِ انقلابِ اسلامی کا متنِ پیغام حسبِ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اے ملتِ عظیم‌الشأنِ ایران!

آج آپ نے ایک عظیم کام انجام دیا اور ایک تاریخی دن رقم کیا۔ یہ عظیم اور پختہ عزم سے بھرپور اجتماعات، بیرونی دشمنوں کے اُس منصوبے کو — جو اندرونی مزدوروں کے ہاتھوں نافذ کیا جانا تھا — ناکام بنا گئے۔

ملتِ بزرگِ ایران نے اپنی ذات، اپنی ہمّت اور اپنی شناخت کو دشمنوں کے سامنے آشکار کر دیا۔ یہ امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک انتباہ تھا کہ وہ اپنی فریب کاری ترک کریں اور خائن مزدوروں پر تکیہ نہ کریں۔

ملتِ ایران مضبوط اور مقتدر ہے، باخبر اور دشمن شناس ہے، اور ہر حال میں میدان میں ہمیشہ حاضر ہے۔

آپ سب پر اللہ تعالیٰ اپنی رحمت نازل فرمائے۔

سیّد علی خامنہ‌ای
۲۲ دی ماہ ۱۴۰۴
(۲۲ جنوری ۲۰۲۶)

700 /