رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے علمی میدان میں پیشرفت و ترقی کو ایرانی عوام اور ملک کے تشخص و استقلال اور عزت کے لئے اہم قراردیتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی عوام کا مستقبل اور ملک کا وقار و استقلال علمی پیشرفت اور ترقی پر منحصر ہے
مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مشہد مقدس کے سفر کے دوران آج فردوسی یونیورسٹی میں حاضر ہوئے اور اس یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ علمی میدان میں پیشرفت و ترقی ایرانی عوام اور ملک کے تشخص و استقلال اور عزت کے لئے اہم ہے اور ایرانی عوام کا مستقبل ، عزت و استقلال ملک کی علمی پیشرفت اور ترقی پر منحصر ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ آج وقت ضائع کئے بغیر اپنے تشخص ، آزادی و وقار اور مستقبل کے تحفظ کے لئےسائنسی تحقیقات اور علمی تحریک کو جاری رکھنابہت ضروری ہے رہبر معظم نے فرمایا کہ آج ایرانی محققین و ماہرین نے علمی میدان میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ایران کو دنیا کے چند معدود ممالک کی صف میں لا کر کھڑا کردیا ہے اوردنیا پر ثابت کردیا ہے کہ ایرانی عوام اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا جانتے ہیں رہبر معظم نے فرمایا کہ دشمن ایرانی عوام کی علمی پیشرفت سے خائف ہے اور مختلف بہانوں سے ہماری علمی پیشرفت میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے اور ایرانی عوام و محققین اور ماہرین اسے اس میدان میں بھی شکست سے دوچار کریں گے