ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم : ایران کے خلاف جارح ملک کوسنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے صدر احمدی نژاد ، پارلیمنٹ کے اسپیکر حداد عادل اور عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی سمیت اعلی ایرانی عہدیداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایرانی عوام مظلوم ہونے کے ساتھ ساتھ باوقار اور مقتدر بھی ہیں جوخدا وند متعال کی دائمی یاد اور اس کے ذکر سائے میں اور علم و عقل اور ٹھوس عزم و ارادے کے ساتھ اپنے حقوق کی حفاظت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں رہبر معظم نے فرمایا کہ خدا کی یاد شیطانی وسوسوں سے انسان کے دل وجاں کی حفاظت اور زندگی کے دشوار ترین و سخت ترین مرحلوں میں انسان کے قدموں کوثبات عطا کرتی ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمنوں کے دھمکی آمیز بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی نوعیت اب یہ نہیں ہوگی کہ کسی نے حملہ کیا اور بھاگ گیا ایران پر حملے کی صورت میں حملہ آور ملک کو بھاگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ اسے ایسا سبق سکھایا جائے گا جو ناقابل فراموش ہوگا رہبر معظم نے فرمایا کہ اگر کسی ملک نے ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اس ملک کو اس کے سنگیں نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا
700 /