ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم: رسول اکرم (ص) کی پیروی آج کی اسلامی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے

قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج معاشرے کے مختلف طبقات ،حکومت ،مقننہ ،اورعدلیہ کے سربراہوں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ فوجی اور سول حکام ،اسلامی ملکوں کے سفیروں سے خطاب میں فرمایا کہ بعثت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انسانوں کے لۓ سب سے بڑی عید ہے ،آپ نے اسلامی امت کو عید سعید مبعث کی مبارکباد پیش کرتے ہوۓ فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی، دین وسیاست کو ایک سمجھنا اورعدل و انصاف و تزکیہ و تعلیم کے لۓ اسلامی حکومت قائم کرنا آج کی اسلامی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے ۔
قائدانقلاب اسلامی نے تزکیہ اور انسانی کمال پر پہنچنے کے لۓ رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسلسل کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبعوث ہونے کے بعد ہمیشہ ظاہری اور باطنی جھاد میں مشغول تھے اور کبھی بھی اس امر سے ایک لمحہ غفلت نہیں کی اور نبوی و مدنی معاشرہ تشکیل دے کر دینا میں عظیم تبدیلی کے اسباب فراہم کۓ ۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یکسان طور پر سیاست ،تربیت اور انسانوں کی تعلیم پر توجہ فرمایا کرتے تھے اور یہ اسلام میں دین و سیاست کے ایک ہونے کی دلیل ہے ،آپ نے فرمایا کہ رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے پتہ چلتا ہےکہ اسلام میں سیاست و تدبیر مدن کی ذمہ داری غیر مسلم کو نہیں سونپی جاسکتی اور نہ محض اخلاق و روحانیت پراکتفا کیاجاسکتا ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلام و سیاست کو الگ سمجھنے والے نظریے پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ بعض لوگ قرآن کی عبارت پر ایمان لے آتے ہیں لیکن اس کی سیاست پر ایمان نہیں لاتے اور کچھ لوگ اسلام کا سیاست میں خلاصہ کرتے ہیں اور اخلاق وروحانیت سے غافل ہیں لیکن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نگاہ میں "دین و حکومت "اور "اخلاق وحکومت "کا سرچشمہ قرآن و وحی ہے ،آپ نے کہا اس نکتے کا ادراک اور اس پرعمل کرنا آج امت اسلامی کی ضرورت اور مسلمان قوموں کے تمام مسائل کا حل ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج امت اسلامی کو حقیقی معنی میں اسلامی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمان اخلاقی و معنوی کمالات حاصل کرکے علمی و سائینسی،سیاسی ،اقتصادی ،اور ثقافتی میدانوں میں ہمہ گیر ترقی کی زمیں فراہم کرسکیں اور اپنی توانائیوں اور صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوے دشمنوں کے مقابل اپنے مفادات کادفاع کرسکیں ۔
قائد انقلاب اسلامی نے امریکی صدر بش کے حالیہ گستاخانہ بیان پر شدید تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ یہ شخص اس طرح گفتگو کرتاہےگویا لبنان فلسطین عراق، شام، ایران اور دیگر اسلامی ملکوں کا مالک ہے جبکہ اگر قومیں میدان میں آجائیں جیسا کہ حال ہی میں لبنان میں ہواہے سامراجیوں کی ناک رگڑدی جاے گی اور دشمنان اسلام گستاخي جاری رکھنے کی جراءت نہیں کریں گے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایاکہ ایرانی قوم اور حکام اسلامی اقدار کے پابند ہیں اور ملت ایران ان اقدار کو قومی عزت و اقتدار اور پیشرفت کا باعث سمجھتی ہے اور اسلام کی برکت سے ان دشمنوں کے مقابل ڈٹی رہے گي جو بیہودگي ،پرپگینڈوں سیاسی شوروغل ،اقتصادی دباؤ سے اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاھتے ہیں آپ نے فرمایا کہ ملت ایران خدا کی مدد سے تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کرلے گی ۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ مسلمان قوموں میں روزبروز امریکہ اور صیہونیوں کے خلاف نفرت کے جذبات میں اضافہ ہوتاجارہا ہے اور مسلمان جوان روشن خیال افراد نیزاسلامی ملکوں کے آزاد منش سیاسی رھنماؤں میں اسلامی تشخص اور عزت و وقار کے احیاء کے رجحانات بڑھتے جارہے ہیں آپ نے فرمایا کہ بعض لوگ ایران پر الزام لگاتے تھے کہ ایران طاقت کے بل پر اسلامی انقلاب کو برآمد کرناچاھتا تھا لیکن آج سب دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی بیداری ملت ایران کے عظیم تحفے کے طور پر سارے علم اسلام میں پھیل چکی ہے اور روزبروز اس میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔
قابل ذکر ہے اس ملاقات میں سب سے پہلے صدر جناب احمدی نژاد نے عید سعید مبعث کی مبارکباد پیش کرتے ہوۓ رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام اچھائيوں کا مرکز قراردیا انہوں نے کہا رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوبنیادی اھداف یعنی انسانوں کی تعلیم و تربیت اور توحید و عدالت و اخلاق کی حامل امت کووجود میں لانا تھا اور اسلامی انقلاب صدیوں کے بعد ایسی ہی امت کی تشکیل کا مقدمہ ہے ۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ انبیاء الھی کی تعلیمات سے دوری اور مفسد حکام کا تسلط عالم انسانیت کے مسائل کا بنیادی سبب ہے ،انہوں نے کہا تسلط پسند طاقتیں آزادی و جمہوریت اور دھشت گردی سے مقابلے کے بہانے قوموں پر ظلم وستم ڈھارہی ہیں اور ان کا قتل عام کرکے ان کے ذخائر لوٹ رہی ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی دنیا میں بدامنی پھیلانے کا ذریعہ بنالیا ہے ۔
صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ان مسائل سے انسان کی نجات کا واحد راستہ انبیاء الھی بالخصوص رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔
700 /