قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری سید حسن نصراللہ کے نام پیغام بھیج کر اسلامی استقامت کی کامیابی کو اسلام کی کامیابی قراردیا ہے ۔
سید حسن نصراللہ کے نام قائد انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا ہےکہ آپ کی کامیابی اسلام کی کامیابی ہے اور آپ نے خدا کی قدرت و طاقت سے ثابت کردیاہے کہ فوجی برتری اسلحوں کی بڑی تعداد سے نہیں بلکہ ایمانی قوت، جھاد، فداکاری،اور عقل وتدبیر سے کام لینے سے ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ آپ نے صیہونی حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بھرم چکناچور کرکے ساری دنیا پر صیہونی فوج کی عظمت و ہیبت کے کھوکھلے پن کو واضح کردیا ۔قائد انقلاب اسلامی نے سید حسن نصراللہ سے فرمایا کہ آپ عرب قوموں کی سربلندی وعزت کا سبب بنے ہیں اور دنیا کو ان قوموں کی طاقت سے روشناس کرایا ہے ۔
قائد انقلاب اسلامی نے سید حسن نصراللہ کے نام اپنے پیغام میں لبنان میں صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ ان جرائم سے صیہونی حکومت کی ذلت اور انسانی حقوق ،آزادی و جمہوریت کے بارے میں صیہونی حکومت کے حامی امریکی اور بعض دیگریورپی ممالک کے حکام کے نعروں کے کھوکھلے اور ریاکارانہ ہونے کی نشاندھی ہوتی ہے۔
قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن مشرق وسطی کے بارے میں اپنے خیالی منصوبے پر کہ جس کے بارے میں دیگر ممالک بھی بات کرتے ہیں عمل کرنا چاہتا تھا لیکن امریکی اور اسرائيلی دشمن کو لبنانی عوام کے صبر ہوشیاری اور شجاعت کا اندازہ نہیں تھا ۔