ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ایران چاہتا ہے کہ ملّت اسلامیہ کے درمیان برادرانہ رشتے اور زیادہ مستحکم ہوں ۔رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے عموعی طورپر اعلان کیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران پوری ملّت اسلامیہ خصوصا'' عالم اسلام کے فکری اور سیاسی لیڈروں کی طرف برادری کا ہاتھ بڑھاتا ہے اور چاہتاہے کہ ملّت اسلامیہ کے درمیان برادرانہ رشتے اور زیادہ قوی ومستحکم ہوں ۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی ملکوں کے علماء اور دانشوروں سے اپنی خصوصی ملاقات کے دوران اسلامی اتحاد ویکجہتی کی 19 ویں بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء کو رسول اعظم کے یوم بعثت کی مبارکباد پیش کی اور اسلامی بیداری اور اسلامی تشخّص کے احیاء کی موجودہ لہر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : علماء ، دانشور اور روشن خیال مفکّرین نیز اسلامی ملکوں کے سیاسی قائدین اور حکمرانوں کا فریضہ ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ اس غیرمعمولی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور دنیائے اسلام کو دسیوں لاکھ مسلمانوں کی عوامی قوّت کی طرف متوجّہ کریں اور عوام کی اس عظیم طاقت پر اعتماد کرتے ہوئے ،دشمنوں کے دباؤ اور دھمکیوں کے مقابل استقامت اور دلیری کا مظاہرہ کرنے کے ضمن میں ہی مختلف علمی ، سیاسی ، ثقافتی اور اقتصادی ترقی وفروغ کی راہیں طے کریں ۔رہبر عظیم الشان انقلاب اسلامی نے عالم اسلام کے ان سیاستدانوں کے خیالات پر تنقید کرتے ہوئے جو در اصل امریکہ اور صیہونی حکومت کے ہی نظریات اپنی زبانوں پر دہرا کر مسلمانوں کے درمیان اختلاف کو ہوا دیتے ہیں ، اس بات پرزوردیا کہ اتحاد ویکجہتی عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور فرمایا : دشمنوں کی طرف سے تفرقہ افکنی کی سازشوں کے مقابل صرف اسلامی اتحاد کے نعرے لگانا کافی نہیں ہے بلکہ عملی طورپر اسلامی دنیا میں اتجاد ویکجہتی کا ماحول فراہم کرنا چاہیے ۔
700 /