ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مومن اور روشن خیال افراد اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں مصرورف رہیں۔

رہبر معظم: جوان مومن اور روشن خیال افراد اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں لگے رہیں۔

رہبر معظم دانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جوان، مومن اور روشن خیال افراد سے اسلامی نظام کے اہداف کے حصول کی کوشش میں لگے رہنے کی تاکید فرمائی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کے (شعبہ یورپ ) کے بعض اراکین سے ملاقات میں فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے عالم اسلام میں بیداری آچکی ہے اور اسلام زندگی کی حکمت عملی میں تبدیل ہوچکا ہے ۔آپ نے فرمایاکہ اسلامی انقلاب کے تمام دوستوں کا فریضہ ہے کہ وہ اسلامی نظام کو اس کی بنیادوں اور اصولوں سے نزدیک کریں اور ہرطرح کے انحراف سے بچیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا : حق کو پہچاننے کے لئے بصیرت اور واضح معیارات کاہونا ضروری ہے اور جس کی راہ میں باطل کا مقابلہ کرنا ایک سنگین ذمہ داری ہے آپ نے فرمایا کہ آج کی دنیا میں ہمیں بڑے بڑے چیلنج درپیش ہیں ۔

سب کو چاہئے کہ اسلام کوصحیح طرح سے پہچنوائیں اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور ہرطرح کی کج روی ، تحجر ، تنگ نظری سے پرہیز کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلام میں زندگی کے شعبوں ،بدلتے ہوئے حالات اور پیشرفت کی طرف بڑھنا اور علمی و سائنسی میدانوں ترقی کرنا قابل قدر کام ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دین اور سائنس کوایک دوسرے کی ضد قرار دینے کے لئے منظم کوششیں کی جارہی ہیں ۔لیکن زندگی میں ترقی کرنا دینداری اور دینی اصول و اقدار سے ہرگز منافات نہيں رکھتا ۔
700 /