ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

اقامہ نماز کمیٹی کے شرکا اور منتظمین سے قائد انقلاب اسلامی کا خطاب

تقائد انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا دنیا کی منہ زور طاقتیں اپنی بقا کا راز بین الاقوامی معاشرے میں مذہبی بحران پیدا کرنے میں سمجھتی ہیں اور پاپ بینیڈکٹ نے اپنے بیانات سے منہ زور طاقتوں کی ان پالیسیوں کی مدد کی ہے ۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اقامۂ نماز کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں اہانت آمیز کارٹوں کی اشاعت بعض سیاسی رہنماؤں کے توہین آمیز بیانات اور یورپ امریکہ کے اخبارات میں اسلام کے بارے میں ہتک آمیز مطالب کی اشاعت کو صلیبی جنگ شروع کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی سازشوں کی مختلف کڑیاں قراردیا اور فرمایا پاپ کا بیان اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے ۔قائد انقلاب اسلامی نے پاپ بینیڈکٹ شانزدہم کے اسلام مخالف بیان پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا البتہ گمان کیاجاتا ہے کہ پاپ اس سلسلے میں دھوکہ کھاگئے ہیں اور نہیں سمجھ سکیں کہ اس قسم کے بیانات کے پیچھے کونسے مقاصد اور اہداف کار فرما ہیں ۔قائد انقلاب اسلامی نے پاپ کی طرف سے عقلانیت پر اسلام کی بے توجہی کے الزام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی آسمانی کتاب نے قرآن کی طرح تعقل اور تدبر پر اتنی زیادہ تاکید نہیں کی گئی ہے اور امت اسلامیہ کی شاندار اور درخشان علمی تہذیب بھی تعقل علم اور تدبر کی اہمیت کے بارے میں اسلام کی تاکیدات پر توجہ کا نتیجہ ہے ۔قائد انقلاب اسلامی نے اسی طرح جہاد کے بارے میں پاپ کے بیان کو ناانصافی بتایا اور فرمایا اسلامی جہاد دوسروں پر نظریہ اور عقیدہ مسلط کرنے کے لئے نہیں ہے بلکہ ان طاقتوں کے خلاف حریت پسندانہ جد و جہد ہے جو انسانوں کو غلام بناتی ۔
700 /