ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مسلح افواج روز بروز اپنی طاقت بڑھائیں۔

رہبر معظم: مسلح افواج روز بروز اپنی طاقت بڑھائیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج پر زوردیا ہے کہ اپنی طاقت میں روز بروز اضافہ کریں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح نوشہر میں بحریہ کی تحقیقاتی اورخود کفیل ہونے کوششوں کے تحت لگائی گئی نمائش کا معائنہ کیا اور اس موقع پر فوج کے کمانڈروں سے خطاب میں فرمایا کہ آج کی دنیا میں منہ زور طاقتوں کے تسلط اور دیگر ملکوں کے مفادات پران کے لالچ بھرے عزائم کی وجہ سے مسلح افواج کی طاقت ایسی ہونی چاہئے کہ دشمن کبھی بھی ہمیں ترچھی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی اورمسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی نے بعض مغربی ملکوں کے امن پسندی کے دعووں کو جھوٹ و فریب قرار دیتے ہوئے فرمایا: جمہوری اسلامی ایران کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا ہے اور ایران کی مسلح افواج اس وقت پوری طرح آمادہ ہیں اور ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گی اور جارح کو شکست فاش کا مزہ چکھائیں گی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بحریہ کی پیشرفت بحریہ کے کمانڈروں کی اہمیت ،کوششوں اور منصوبہ بندی کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ کیڈٹ کالجوں میں جوان ، پر امید اور باصلاحیت طلبا کی وجہ سے یہ اہمیت کی حامل ہیں اور تعلیمی معیار کو روز بروز بڑھانا چاہئے ۔
قابل ذکر ہے کہ بحریہ کی تحقیقاتی نمائش میں ایرانی دفاعی صنعتوں اور بحریہ کے ایران ماہرین کا تیار کردہ وسائل جیسے کشتیاں، جہاز ،آبدوز ،۔ بغیر پائلٹ کے طیارے ، میزائيل سسٹم ، لیزر سسٹم اور جدید ترین توپوں جیسے 2 فجر 27 اور راڈار سسٹم اور اینٹی میزائيل سسٹم کی نمائش کی گئي ہے ۔
700 /