ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

معاشرے کی پیشرفت کا انحصار ، قرآن سے انس و لگاؤ پر ہے ۔

رہبر معظم: معاشرے کی پیشرفت کا انحصار ، قرآن سے انس و لگاؤ پر ہے ۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اسلامی معاشرے کی پیشرفت کو قرآن سے انس حاصل کرنے پر منحصر قراردیا ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تہران میں منعقد ہونے والے حفظ و قرائت قرآن کے عالمی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریوں سے خطاب میں فرمایا : اسلامی معاشرے اور اس کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قرآن سے انس حاصل کرنا اور قرآن کے وعدوں پر یقین کرنا لازمی ہے ۔آپ نے فرمایا کہ قرآن سے جتنا انس اور اس میں تدبر بڑھتا جائے گا اسلامی معاشرے میں برکتیں اور کامیابیاں بھی روز بروز بڑھتی جائیں گی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے گذشتہ برسوں میں ایران کے اسلامی نظام کی کامیابیوں اور سامراجی اور منہ زور طاقتوں کے مقابلے میں ملت ایران کی استقامت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : یہ ساری کامیابیاں خاص طور سے مختلف علمی وسائنسی میدانوں میں ایرانی جوانوں کی کامیابیاں اسی طرح ایران میں عدل و انصاف کے نفاذ کی علامتیں ایرانی عوام اور حکام کے قرآن سے مانوس ہونے کی برکتیں ہیں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایران میں اس وقت قرآنی موقف کو ایک اسلامی معاشرے کی شروعات قراردیا اور فرمایا کہ قرآن کی معرفت نےاسلامی نظام کو مثالی بنادیا ہےاور مسلمان قوموں کی بیداری کا موجب بنی ہے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دنیا میں مسلمانوں کی سربلندی اور انسانی حقوق و جمہوریت کے دعویداروں کی پے در پے ناکامی و رسوائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کا یقین اورعزت و سربلندی کا احساس ، قرآنی وعدہ ہے اوراسرائیل کی عظیم مسلح فوج کے مد مقابل حزب اللہ لبنان کی عظیم کامیابی اسی وعدے کے محقق ہونے کی علامت ہے۔
700 /