رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی بحری فوج کے سربراہ اور بعض اعلی کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات میں بحری فوج کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : مسلح افواج کا سب سے بڑا اور اہم مددگار ان کا ایمان ، ان کی طاقت اوران کا خدا وندمتعال پرتوکل ہے اور آٹھ سالہ جنگ کے دوران ایران کی مسلح افواج کی طرف سےپیچیدہ ترین فوجی نقشوں کا بنانا اوراجراء کرنا اس کا صرف معمولی اور واضح نمونہ ہے۔ بحریہ اس عظیم معنوی طاقت اورقوی مدد گارکے ذریعہ اپنی پیشرفت اور ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے رہبر معظم اور ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے ساتھ یہ ملاقات یوم بحریہ کی مناسبت سے ہوئي رہبر معظم نے پیکان بحری کشتی کے بہادر اور شجاع جوانوں کی عظيم قربانیوں کو یادکرتے ہوئے فرمایا :آج آپ نے اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئےبہت سےفوجی وسائل و سازو سامان کو ملک کے اندر تیار کرنےکی صلاحیت حاصل کرلی ہے ۔ اپنی ذات پرآپ کےگرانقدراعتماد کی بدولت آج ایران دوسرے ممالک سے بہت سی چیزیں خریدنے سے بے نیاز ہوگيا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بحریہ کو اپنی اسٹراٹیجک اور کار کردگي پردقیق نظر رکھنے کے سلسلے میں تاکید کی ۔
اس ملاقات کے آغاز میں جمہوری اسلامی ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل جنرل حبیب اللہ سیاری نے بحریہ کی ترقی ، پیشرفت اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں رہبر معظم کو آگاہ کیا ۔
اس ملاقات کے آغاز میں جمہوری اسلامی ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل جنرل حبیب اللہ سیاری نے بحریہ کی ترقی ، پیشرفت اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں رہبر معظم کو آگاہ کیا ۔