ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

شہداء انسانی نسل کے لئے فخرکا باعث ہیں۔

رہبر معظم: شہداء نہ صرف ایرانی قوم کے لئے باعث فخر ہیں بلکہ آج کی انسانی نسل کے لئے فخرکا باعث ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج عصر کے وقت " شہیدوں ، جانبازوں اور رہائی پانے والوں کے خاندان والوں سے ملاقات میں " شہیدوں اور جانبازوں کو انقلاب اسلامی کا مضبوط و تن آور درخت کی جڑیں قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلام کی دوبارہ حیات کا تاریخی اور عظیم ظہور اور امت اسلامی کی بیداری ایرانی عوام کی تحریک اور شہیدوں کے خاندان والوں کی فداکاری کا نتیجہ ہےاور حالیہ تین دہائیوں میں کئی صدیوں کے برابر پیشرفت حاصل ہوئی ہے ۔
رہبر معظم نے نابرابر اور تحمیلی جنگ کے دوران شہیدوں کی شجاعت ، پائمردی ، راسخ عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: شہداء نہ صرف ایرانی عوام کے لئے باعث فخر ہیں بلکہ آج کی انسانی نسل کے لئے فخر ومباہات کا باعث ہیں ۔
رہبر معظم نے جانبازوں کو زندہ شہید قراردیا اور ان کی بعض مشکلات اور سختیوں کو یاد دلاتے ہوئے فرمایا : عزیز جانباز ہر لحظہ جو سختیاں اور درد خدا کی یاد میں برداشت و تحمل کرتے اور اس پر شکر ادا کرتے ہیں اس پر انھیں جہاد کا اجر ملتا ہے اور اگر وہ اسی حالت میں خدا سے ملاقات کریں تو انھیں شہید کا اجر نصیب ہوگا
رہبر معظم نے شہیدوں کے خاندان والوں اور جانبازوں کے صبر و استقامت کی ستائش اور ان کے عظیم ورفیع مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انکوانقلاب اسلامی کی مضبوط بنیاد اور ستون قراردیا اور ان عزیزوں کی قدر ومنزلت کی حفاظت کو سب کی ذمہ داری اور وظیفہ قراردیا۔
رہبر معظم نے فداکاری کو ہرانقلاب اور پیشرفت کا لازمی حصہ قراردیا اور ایرانی عوام کے ہاتھوں پرچم اسلام کی سربلندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کے انقلاب کی بدولت آج کی مادی دنیا میں " دین اور معنویت " کی طرف رجحان دوبارہ زندہ ہوگیا ہےاو ایرانی عوام دنیا کی نظر میں عزیز اور مقتدر بن گئی ہے۔اور یہ فخر سب سے پہلے شہیدوں اورجانبازوں اور ان کے خاندان والوں سے متعلق ہے۔
رہبر معظم نے ملک کے جوانوں میں سیاسی ، سماجی ، علمی اور ثقافتی میدانوں مجاہدت کے جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج کے جوان بھی ایران اور اسلام کی برتری کےلئے فداکاری اور ایثار کے علمبردار ہیں اور ایرانی عوام خدا وند متعال کی ذات پر توکل رکھتے ہوئے شہیدوں کے پر افتخار راستے پر گامزن رہےگي۔
رہبر معظم نے اپنے خطاب کے اختتام میں شہید محراب آیت اللہ صدوقی اور صوبہ یزد کے چار ہزار شہیدوں کی یاد کو تازہ کیا ۔
اس ملاقات کے آغاز میں شہیداشرف اور محترمہ فاطمہ راسخی نژاد " شہید کی ہمسر اور جانباز کی بہن " نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو خیر مقدم عرض کیا ۔
700 /