ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

قوم اور رہبری کا باہمی رابطہ ،ایران کی سربلندی کا ضامن ہے۔

دفتر رہبر معظم: قوم اور رہبری کا باہمی رابطہ ،ایران کی سربلندی و پیشرفت کا ضامن ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک پیغام میں صوبہ یزد کے عوام کی طرف سے رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے والہانہ ، بے مثال و یادگاراستقبال کی تعریف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عوام کے شوق و نشاط اور یادگار و عظیم حضور سے واضح ہوگیا ہے کہ قوم اور رہبری کا باہمی رابطہ ،ایران کی سربلندی و پیشرفت کا ضامن اور اس کی مضبوط جڑیں ایرانی عوام کے قومی اور اعتقادی تشخص میں پیوستہ ہیں جو روز بروز وسیع تر وشاداب تر ہوتی جائیں گی ۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رہبر معظم انقلاب اسلامی کا صوبہ یزد کاپانچ روزہ سفر صوبے کے انقلابی، صمیمی ، نجیب اور متدین عوام کے گرم سائے میں تاریخی واقعات میں تبدیل ہوگیاجس نے ایرانی عوام کی سرافراز تاریخ میں یاد گار و پر اسرار ایام کو ترسیم کیا ہے۔
بے شک اس والہانہ ، بے مثال اور شوق و شعور پر مبنی استقبال کی جڑیں اس علاقے کے متدین عوام کے تاریخ ساز تمدن سے وابستہ ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبہ یزد کے فہیم ، باشعور ، قانع ، محنتی اور مؤمن و متدین عوام اپنے تاریخی کردار کو جاری رکھتے ہوئے ملک کے تابناک حال و مستقبل کی پیشرفت اور ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں اوراپنے دینی قومی اور انقلابی وظائف کو ادا کرکے ملک کے مختلف قومی طبقات کے ہر اول دستوں میں شمار ہوتے ہیں۔
دفتر رہبر معظم ،خداوند ایزد منان کی درگاہ میں بیکراں شکر ادا کرتے ہوئے صوبہ یزد کے شہروں اوردیہاتوں کے تمام لوگوں بالخصوص شہیدوں و جانبازوں کے خاندان والوں ، محنتی مردوں ، مؤمنہ خواتین ، شوق و نشاط سے مملو جوانوں ، یونیورسٹیوں کے ہوشیار وآگاہ طلباء ، صوبے کی ممتاز ومنتخب شخصیات ، علماء کرام ، یزد کے امام جمعہ و نمائندہ ولی فقیہ ، سرگرم وفعال گورنر، پارلیمنٹ میں صوبے کے نمائندوں ، تلاش گر و محنتی حکام اور پولیس و انتظامیہ کا شکر و سپاس ادا کرتا ہے اور امید ہے کہ قوم و رہبری کے گہرے و عمیق رابطے کے سائے اورحکام کی تلاش و کوشش ، اور قومی عزم و ہمت کے نتیجے میں ایران کی پیشرفت میں سرعت حاصل ہواور یہ عظیم سرزمین اپنے شایان شان مقام تک پہنچ جائے ۔
دفتر رہبر معظم امیدوار ہے کہ صوبہ یزد کی مزید ترقی و بہبود اور مشکلات بر طرف کرنے کے لئے جو پروگرام مدون کئے گئے ہیں وہ قومی اور مقامی حکام کی تلاش و کوششوں کے ذریعہ مناسب مدت میں اجراء ہوں اورصوبے کی ترقی و پیشرفت میں اس کے مثبت آثار نمایاں و مشہود ہوں ۔
دفتر مقام معظم رہبری
17/10/86
مطابق 7/1/2008
700 /