ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم: ایران کی ایٹمی فائل کا سکیورٹی کونسل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

رہبر معظم سےبین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کی ملاقات۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی سے ملاقات میں بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے استقلال پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بین الاقوامی سطح پرموجودہ مثبت فضا کے پیش نظربین الاقوامی ایٹمی ادارے کے لئے اس معاملے کو صحیح طور پر حل کرنا ایک بہت بڑا امتحان اور بہت بڑی کامیابی ہوگی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: جمہوری اسلامی ایران کا اسلامی نظام بین الاقوامی معاہدات پر عمل کو لازمی اور ضروری سمجھتا ہے اور ایران نے اسی بنیاد پراب تک این پی ٹی کے معاہدے پر عمل کیا ہے ۔
رہبر معظم نے فرمایا : سامراجی طاقتیں بین الاقوامی ایٹمی ادارے کے استقلال کی خواہاں نہیں ہیں ۔ اوراس کی واضح دلیل یہ ہے کہ وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں عدم انحراف پر مبنی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی رپورٹوں سے خوش نہیں ہیں ۔
رہبر معظم نے فرمایا : امریکہ کی ایران کے اسلامی نظام کےساتھ مخالفت اور مشکل ایٹمی معاملے سے ماوراء ہے اور امریکہ کا یہ تصوربالکل غلط اور اشتباہ پرمبنی ہے کہ وہ ایٹمی معاملے میں ایران پر دباؤ ڈال کر ایران کے اسلامی نظام کو ختم کردےگا اور وہ اس معاملے یا اس جیسے دوسرے معاملات کو پیش کرکے ایرانی عوام کو تسلیم نہیں کرسکتا ۔
رہبر معظم نے ایران کے مؤقف پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا:ایران کے ایٹمی معاملے کی فائل کا سکیورٹی کونسل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا: جمہوری اسلامی ایران نے متعدد بار اعلان کیا ہے کہ ایران شرعی لحاظ سے ایٹمی ہتھیاروں کو بنانے اور ان سے استفادہ کرنے کا مخالف ہے۔
رہبر معظم نے اختتام میں ایران کے ایٹمی معاملے میں باقی ماندہ جزوی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے پر امید کا اظہار کیا ۔
اس ملاقات میں ایران کی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آقای آقازادہ بھی موجود تھے، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات پر اپنی مسرت و خوشحالی کا اظہار کیا اور جمہوری اسلامی ایران کو ایٹمی ایجنسی کا ایک فعال رکن اور بہترین و اہم شریک قراردیتے ہوئے کہا : حالیہ مہینوں میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور ایران کے درمیان تعاون تعمیری و مثبت اور صاف و شفاف رہا ہے۔
برادعی نے کہا : ملک کی توسیع و ترقی کے لئے ایٹمی انرجی سےاستفادہ کرنا ایران کا حق ہے اور اس معاملے کا حل صرف مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے برادعی نے ایران کے ایٹمی معاملے کی فائل سکیورٹی کونسل سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں واپس آنے پر امید کا اظہار کیا ۔
700 /