ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

ممتاز عالم دین کی شخصیت میں علم و تقوی اورعمل کےتین عنصر نمایاں ہیں۔

رہبر معظم: اس ممتاز عالم دین کی شخصیت میں علم و تقوی اورعمل کےتین عنصر نمایاں ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ احمد مجتہدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ممتاز عالم دین اور معلم اخلاق مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ احمد مجتہدی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم ربانی و معلم اخلاق مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج شیخ احمد مجتہدی تہرانی رحمۃ اللہ علیہ کی دردناک رحلت پر تہران کےعلماء اعلام و فضلاء معظم اور مرحوم کے شاگردوں ، ارادتمندوں اور بالخصوص مرحوم کے لواحقین کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اس با عمل عالم دین نے اپنی با برکت عمر میں گرانقدر دینی خدمات انجام دی ہیں جن میں اس مدرسہ کی تاسیس سب سے اہم ہے جو دسیوں سال تک بہترین علماء و فضلاء کی تربیت کا مرکز رہا ہے اور اس میں تربیت یافتہ افراد اب ممتاز علماء اور فضلاء میں شامل ہیں ۔
دینی طلاب کی تعلیم و تربیت میں ، علم و تقوی اورعمل کے تین عنصراس ممتاز عالم دین کی شخصیت میں بہت ہی نمایاں رہے ہیں اور مرحوم کی شخصیت حوزات علمیہ کے لئے بہت سی برکات کاسرچشمہ تھی۔ تہران کے حوزات علمیہ پر مرحوم کا عظيم الشان حق ہمیشہ یاد رہے گا۔
رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ وحشرہ مع محمد و آلہ الطاھرین۔
سید علی خامنہ ای
24/10/86
مطابق
14/1/2008
700 /