ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم: اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئے حج ایک بہترین و بےمثال موقع ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حج کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات میں حج کے فریضے کو بڑی عزت و احترام کے ساتھ ادا کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ثقافتی پروگراموں کے استمراراور تمام امکانات و وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے اسلام اور انقلاب کے گرانقدر اصولوں کو پہچنوانے کے لئے حج کوایک بہترین اور بےمثال موقع میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
رہبر معظم نے ثقافتی اور معنوی اعمال کے لئے موسم حج کی ظرفیت و گنجائش کو بہت ہی وسیع قراردیتے ہوئے فرمایا:حوزہ علمیہ کی ممتاز شخصیات کے ساتھ وسیع تر رابطہ ، علمی وفود اور قوی اور توانا افراد سے استفادہ ، طولانی مدت کے لئے منظم و مستمر پروگرام کی ترتیب، اس سلسلے میں مستقل شعبوں کی تشکیل اورمخاطب کے ذائقہ اور سلیقہ وظرافت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی ظرفیت و گنجائش کو مزیدشکوہمند بنا یا جاسکتاہے۔
رہبر معظم نے حج کے تمام عہدیداروں کی طرف سے فریضہ حج کو بہتر انداز میں منعقد کرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ حج ، بعثہ ،اجرائیہ اور ملک کے سفارتی اداروں کے باہمی تعاون سے ایرانی زائرین اور حاجیوں کی خدمات میں زیادہ سے زیادہ بہتری پیداہوگي۔
اس ملاقات میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ایرانی حجاج کے سرپرست حجۃ الاسلام والمسلمین ری شہری نے حج کے عظیم اجتماع کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا : حجاج بیت اللہ الحرام ،حج کو اب ایک عبادی اور سیاسی فریضہ سمجھتے ہیں اور مشرکین سے برائت کے عظيم اجتماع میں مختلف مذاہب اور رنگ ونسل کے حاجیوں کی شرکت اس کی واضح دلیل ہے۔
حج و زیارت کے ادارے کے سربراہ آقائ خاکسار قہرودی نے بھی حج و زيارت ادارے کی تلاش و کوشش اور باہمی تعاون ایجاد کرنے کے سلسلے میں رہبر معظم کو آگاہ کیا ۔
700 /