ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

رہنما پالیسی تدوین کرنے کی کوششیں ملک کے مستقبل کے لئے مفید ثابت ہوں گی

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج خارجہ رہنما پالیسی کونسل کے اراکین سے ملاقات میں اس کونسل کی طرف سے بنیادی اور رہنما پالیسی تدوین کرنے کی کوششوں کو ملک کے مستقبل کے لئے مفید اور مؤثر قراردیتے ہوئے فرمایا: 20 سالہ منصوبہ کے اہداف تک پہنچنے کے معیاروں اور اصولوں کی تدوین اس کونسل کے اہم ترین وظائف میں شامل ہے۔

رہبر معظم نے خارجہ روابط کی رہنما پالیسی کونسل کی کوششوں اور زحمات کی قدردانی کرتے ہوئےاس کونسل کے استحکام و قوت اور ممتاز شخصیات اور صاحب نظر افراد سے استفادہ کرنے پر زوردیا ۔

اس ملاقات میں خارجہ رہنما پالیسی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر خرازی نے اس کونسل کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔

700 /