جمہوری اسلامی ایران کی مسلح افواج کے بعض اعلی کمانڈروں نے 29 فروردین یوم مسلح افواج کی مناسبت سے آج سہ پہر کو رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندان والوں کو مبارک باد پیش کی اور فوج کے اندر " دین پر اعتماد و یقین" اور " خدا پر توکل و ایمان " کے جذبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک کا مکمل دفاع مسلح افواج کی اہم ذمہ داری ہے اور فوج کو ہمیشہ اور ہر لحاظ سے اعلی ترین سطح پر خود کو آمادہ رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم اور مسلح افواج کے سربراہ نے خلاقیت و ایجادات میں فوج کی ظرفیت کو وسیع اور قابل پیشرفت قراردیتے ہوئے فرمایا: فوج نے اپنی علمی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی بہت سی ضروریات کو پورا کرلیا ہے اور مبصرین و ماہرین کی نظر میں آج یہ توانائی قابل قدر و قابل تعریف بن گئی ہے۔
اس ملاقات کے آغاز میں جمہوری اسلامی ایران کی فوج کے کمانڈر میجرجنرل صالحی نے فوج کی ترقی و پیشرفت اور دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی ۔