ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

دوسرے مرحلے کےانتخابات میں کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اہم ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح حسینیہ امام خمینی(رہ) میں آٹھویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات شروع ہونےکی ابتدائی ساعات میں اپنا ووٹ بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈالدیا ہے ۔

رہبر معظم نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے کو بھی پہلے مرحلے کی طرح اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے فرمایا: دوسرے مرحلے کے انتخابات میں شرکت کرنا درحقیقت کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے اور اہمیت کے اعتبار سے پہلے مرحلے کے انتخابات اور دوسرے مرحلے کے انتخابات میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان کو پہلے مرحلے کا جوش و جذبہ ،ولولہ اور احساس ذمہ داری اس مرحلے میں بھی انتخابات میں شرکت کرنے اور ووٹ ڈالنے کی دعوت دیتا ہے۔

رہبر معظم نے آخر میں اس امید کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: جن حلقوں میں انتخابات دوسرے مرحلے میں ہورہے ہیں ان کی تکیمل کے بعد خداوند متعال کی توفیق اور قوم کی آراء سے ایک اچھی پارلیمنٹ تشکیل پائےگي ۔

700 /