ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کے نمائندوں کا دورہ:

رہبر معظم کے نمائندوں نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے صوبہ فارس کے دورے کے ساتھ ان کی طرف سے بعض وفود نے صوبہ فارس کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور ان علاقوں کے لوگوں تک رہبر معظم کا گرم سلام پہنچانے کے ساتھ ان اضلاع کے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کا بھی جائزہ لیا۔

حجج اسلام رسولی محلاتی، غیوری، تقوی، رحیمیان، ابراہیمی،موسوی کاشانی، اور رحمانی نے سپیدان،مرودشت،بوانات،ارسنجان،خرمبید، اقلید، آبادہ، لامرد،مہر، خنج، فیروز آباد، فراشند، قیروکارزين، جہرم، فسا، داراب، زرین دشت،استہبان،نی ریز،پاسارگاد، اور سروستان کےاضلاع اورشہروں کا دورہ کیا اور ان شہروں کی اداری کونسلوں میں بھی شرکت کی اس کے علاوہ معذور افراد کی نگہداشت ، صوبہ فارس کے فلاحی اداروں ، عادل آباد شیراز کی مرکزی ندامت گاہ "جیل" اور مذکورہ شہروں کے مسائل اور مشکلات کا جائزہ لیا۔

مذکورہ وفود ان شہروں کے شہداء کے مزار پر بھی حاضر ہوئے اور ان کی ارواح کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت کےساتھ ان کے عظیم مقام کا احترام کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے نمائندوں نے صوبہ فارس کے شہروں کے عوام کے پرجوش اور ولولہ انگیز استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے درمیان دوستانہ اور مہر ومحبت سے مملو فضا میں گفتگو کی ۔

700 /