ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی:

صدر جمہوریہ کی طرف سےرہبر معظم کے قول کو نقل کرنے سے متعلق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفترکی طرف سے توضیحات

بسم اللہ الرحمن الرحیم

رہبر معظم کے دفتر کے ایک باخبر اہلکار اور مسؤل نے اعلان کیا ہے:

رہبر معظم کے ساتھ صدر جمہوریہ کی ملاقاتیں مکمل طور پر خصوصی ہوتی ہیں اور قدرتی طور پر ان ملاقاتوں کے دوران جن مسائل پر بحث و گفتگو اور تبادلہ خیال کیا جاتا ہے وہ خصوصی ملاقات سے متعلق حکم کے تابع ہے اور کوئی شخص اس کو نقل یا اس میں تحریف نہیں کرسکتا اورصرف خاص شرائط کے علاوہ ان کے بارے میں دسترسی ممکن نہیں ہوتی لہذا دفتر اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ جناب صدر نے رہبر معظم کے حوالے سے کابینہ کے لئے پیش کئے گئے اراکین کے متعلق جو بات نقل کی ہے وہ ان مذاکرات کی روشنی میں کی ہے جو اس سلسلے میں انجام پائے ہیں اور اس کا مضمون وہی "عدم مخالفت " ہے جو صدر نےذکر کیا ہے۔

تمام دوستوں اور عزیزوں بالخصوص ذرائع ابلاغ سے درخواست ہے کہ وہ رہبر معظم کےدفتر کے رابطہ عامہ کی باقاعدہ تائید سے قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی سے منسوب قول کو نقل کرنے سے بالکل پرہیز کریں ۔
700 /