حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یوم جانباز کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خمانہ ای کی طرف سے حجج اسلام والمسلمین تقوی اور موسوی کاشانی کی سرپرستی میں دو وفود نے ہسپتال اور جانبازوں کی نگہداشت کے مراکز میں ان کی عیادت اور احوال پرسی کی ۔ وفود نے جانبازوں کی زندگی ، کام اور مشکلات کے بارے معلومات فراہم کیں اور انقلاب اسلامی کے سرافراز جانبازوں کی فداکاری و جاں نثاری پر ان کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا ۔