ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

انٹیلیجنس وزارت کو سیاسی طوفانوں پر توجہ کئے بغیر اپنے صحیح راستے پر گامزن رہنا چاہیے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج وزارت انٹیلیجنس کے وزیر اور اس کے بعض اہلکاروں سے ملاقات میں اس وزارتخانہ کو انقلاب اسلامی کا سب سے اہم، بہترین اور باوفا مجموعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: وزارت انٹیلیجنس اپنی تلاش و کوشش و زحمات اور درحقیقت اپنی خاموش جد و جہد کے ذریعہ دشمنوں کے مد مقابل اسلامی انقلاب ، اسلامی اقدار اور عوام کی اچھی طرح حفاظت کررہی ہے اور سب کو اس کی قدر کرنا چاہیے۔

رہبر معظم نے خداوند متعال کی بارگاہ میں انٹیلیجنس وزارتخانہ میں بالکل خاموش اور بغیر کسی ریا و دکھاوے کے کام کرنے والے عناصر کے معنوی اجر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایسی خاموش جدو جہد کے لئے جہاد بالنفس ، خدا وند متعال پر توجہ ، صبر کی حس کو قوی بنانا اور تقوی و پرہیزگاری اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا: عوام اس وقت وزارت انٹیلیجنس کی کارکردگي اورسرگرمی سے بالکل خوش و خرم اور ان کے ساتھ واہانہ محبت رکھتےہیں جبکہ طاغوتی حکومت کے دور میں عوام اس وزارتخانہ سے سب سے زیادہ متنفر تھے اور یہ امر اسلامی نظام میں انٹیلیجنس وزارت کے قوی نقاط میں شامل ہے اس وزارت خانہ کے اہلکاروں کا رابطہ عوام کے ساتھ قوی و مضبوط ہونا چاہیے اور عوام سے انھیں زیادہ سے زیادہ مدد حاصل کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے تحقیقات و تفتیش کے دوران شخصی اغراض پر عدم توجہ ، افراد کی حیثیت و عزت و آبرو کی حفاظت اور ذمہ داریوں کو دقت کے ساتھ ادا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: انٹیلیجنس وزارت کے اہلکاروں کو سیاسی طوفانوں اور بحرانوں پر توجہ کئے بغیر ہمیشہ اپنے درست اور مستقیم راستے پر گامزن رہنا چاہیے۔

رہبر معظم نے انٹیلیجنس وزارت میں سافٹ ویر اور ہارڈ ویر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے اور تیکنیکی صلاحیتوں میں مزید اضافہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: حالیہ سالوں میں انٹیلیجنس وزارت کا مختلف اداروں کے ساتھ اچھا اور بہترین تعاون اس کے قوی نقاط میں شامل ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام کے خلاف دشمنوں کے خفیہ اداروں کی طرف سے وسیع پیمانے پر سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: انٹیلیجنس وزارت خانہ کو بھی دشمنوں کی سرگرمیوں کی نسبت اپنی فعالیت اور تلاش و کوشش میں مزید مؤثر اقدامات عمل میں لانے چاہییں اور اپنی نظارت کو مزيد وسیع اور جامع بنانا چاہیے ۔

رہبر معظم نے فرمایا: انٹیلیجنس وزارت کے اہلکار چونکہ حق کے راستے میں الہی جذبہ سے سرشار ہوکر اور مخلصانہ انداز میں کام کررہے ہیں لہذا سنت الہی کی روشنی میں حق کے طرفداروں کو باطل پر فتح و کامیابی حاصل ہوگي۔

رہبر معظم نے اپنے خطاب کےاختتام میں انٹیلیجنس وزارت کے وزیر محسنی اژہ ای اور اس کے تمام اہلکاروں کی زحمات پران کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں انٹیلیجنس وزیر آقای محسنی اژہ ای نے گذشتہ تین برسوں میں اس وزارت خانہ کی سرگرمیوں اور آئندہ کے منصوبے کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: انٹیلیجنس کے اہلکارکافی سرگرم اور فعال ہیں اور انھوں نے ایک طرف مختلف میدانوں میں جرائم پیشہ اور اسلامی نظام کے مخالفین کا قافیہ حیات تنگ کردیا ہے اور دوسری طرف عوام اور حکام کے لئے اچھی اور سالم فضا قائم کرکے ان کا اعتماد بھی حاصل کیا ہے۔

700 /