رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خرم شہرکی تاریخی آزادی کے دن شہید محلاتی انڈسٹریل ایریے میں وزارت دفاع کی طرف سے منعقد ہونے والی" خوداعتمادی اوردفاعی طاقت کے جلوے" پر مبنی نمائش کاچارگھنٹے تک معائنہ کیا۔
رہبر معظم نےاس نمائشگاہ میں جدید ترین دفاعی سازو سامان، وزارت دفاع کی جانب سےفضائی، بحری، زمینی، الیکٹرانک جنگ، اوپٹیک لیزر، حملہ شکن اور اینٹی حملہ شکن سازو سامان کے علاوہ غیر فعال دفاعی سسٹم، توپخانے، میزائل سازی اور انجینئرنگ کے شعبہ میں وزارت دفاع کے تحقیقاتی منصوبوں کا نزدیک سے مشاہدہ کیا۔
رہبر معظم کی آمد کے موقع پر نمائشگاہ میں مسلح افواج کے سربراہ، بری ، بحری اور فضائیہ کے سربراہ اور اعلی کمانڈر اور سپاہ پاسداران اور رضا کار فوج کے سربراہ بھی موجود تھے جب آپ نمائش میں وارد ہوئے تووزیر دفاع میجرجنرل محمدنجارنےآپکےسامنے جدید ترین دفاعی کامیابیوں اور منصوبوں کے علاوہ مسلح افواج کے کارکنوں کو سہولیات فراہم کرنے اور دفاع اور تعمیرات میں انکے ساتھ تعاون کےسلسلہ میں وزارت دفاع کی کارکردگی، تحقیقاتی منصوبوں اورسائنٹیفک فیسٹولزمیں حاصل ہونے والی برتری پر مشتمل رپورٹ پیش کی۔
چیف آف آرمی سٹاف نے شہید محلاتی انڈسٹریل ایریے میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے شہدا کی یادگارپر حاضرہوکرفاتحہ پڑھی اور مقدس دفاع کے شہدا کے تئیں ادائے احترام کیا۔
مسلح افواج کے اعلی کمانڈروں اور وزارت دفاع کے حکام سے بات چیت کرتے ہوئےرہبرمعظم انقلاب اسلامی نے دفاع سمیت ملک کے مختلف شعبوں میں ہوئی حالیہ ترقی کو سراہا اور فرمایا: یہ ساری ترقیاں قابل ستائش ہیں لیکن یہ تو صرف ملک کی تاریخی پسماندگی کا جبران ہو رہا ہے اتنے ہی پر اکتفا نہیں کرنا چاہئے۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جدید اور نئے امور کی انجام دہی کی ضرورت پر زور دیااور فرمایا: علم پر دوسروں کی اجارہ داری اور ان کا حصارتوڑ دینا چاہئے اور ایرانیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
آپ نے ریسرچ کو سائنسی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے فرمایا: یونیورسٹی کےجملہ شعبہ جات کےعلاوہ تمام مصنوعاتی، دفاعی اور صنعتی شعبووں میں ریسرچ پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اوراعلی علمی صلاحیت کے مالک جوانوں سے ہرشعبہ میں تعاون لیا جائے اور اس سلسلہ میں محدودیت نہ رکھی جائے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے مختلف شعبوں، خصوصاً دفاعی شعبہ میں مصنوعات کی کیفیت پر توجہ دینے پر تاکید فرمائی۔
آخر میں شہید محلاتی انڈسٹریل ایریے کے بیت الصلاۃ میں نماز ظہر و عصر رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کی گئی۔
وزارت دفاع کے مصنوعاتی شعبہ کےکارکنوںسے اپنے مختصر سے خطاب میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے خرمشہر کی آزادی کے دن کو ایک بڑادن قرار دیتے ہوئے ملک کے مختلف شعبوں میں حالیہ ترقی کو خرمشہر کی آزادی کا مرہون منت قرار دیا اور فرمایا: ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لئے اس وقت ملک کے ہر شعبہ میں فعالیت، جدت اور عزم راسخ نظر آ رہا ہے اور ایرانی قوم کا مستقبل روشن وتابناک ہے۔