ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی :

شہداء، مقدس دفاع کی پیشانی پر تابناک گوہر ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مسلط کردہ جنگ اور انقلاب اسلامی کے گرانقدر شہیدوں و جانبازوں اور ہفتہ دفاع مقدس میں ان کے یوم تجلیل و اعزاز کی مناسبت سے پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شہیدوں کا مبارک نام اور ہفتہ دفاع مقدس میں ایک دن ان کے نام سے موسوم کرنا بہت بڑے پیغام کا حامل ہے۔ اس علامتی عمل کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی قوم فدا کاری کے بغیر اپنی عزت ، قومی ناموس ، تشخص ،اقدار اورحقوق کا دفاع نہیں کرسکتی ہے آزاد قوموں پرعالمی تسلط پسند اور سامراجی طاقتوں کی طرف سے جو شرائط مسلط کئے جاتے ہیں ان سے نجات فدا کاری کے بغیر ممکن نہیں ہے جن کے نتیجہ میں قوموں کو ذلت و حقارت اور ظلم و ستم کے جال میں گرفتار کیا جاتا ہے۔ ۔ہماری آگاہ وبیدار قوم نے فداکاری کا درس سب کو دیا ہے جو تاریخ میں ہمیشہ باقی رہےگا۔ آج فلسطین کی مظلوم قوم اور نہتے عوام نے اسرائيل کی ظالم وجابر ، سنگدل اورپوری طرح مسلح صہیونی حکومت کو عاجز اور خوفزدہ کردیا ہے۔ یہ اسی جاودانہ درس کا سلسلہ ہے عراقی سرزمین پرغاصب فوجیوں کا دلدل میں گرفتار ہوجانا اسی فداکاری اور سرمشق کا نتیجہ ہے۔

شہداء مقدس دفاع کی پیشانی پر تابناک گوہر ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہر پاک و پاکیزہ اور آگاہ دل ان کی عزت و تکریم کو اپنے اوپر فرض سمجھتا ہے اور پرچم اسلام کی سربلندی کی آرزواور قرآن مجید کی بشارتوں پر ایمان رکھنے والا ہر شخص ان پر درود و سلام بھیجتا ہے۔

پروردگارا ! ان پر اپنا بہترین سلام اور رحمت نازل فرما اور انھیں اپنے سب سے اعلی بندوں کے ساتھ محشور فرما۔

سید علی خامنہ ای

700 /