ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

یمن کے صدر کا پیغام

یمن کے وزیر خارجہ نے یمن کے صدر کاتحریری پیغام رہبر معظم کو پیش کیا ہے

جمہوری یمن کے وزیر خارجہ آقای ابوبکر عبداللہ القربی نے آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات کی اور رہبر معظم کے نام یمن کے صدر آقای علی عبداللہ صالح کا تحریری پیغام انھیں پیش کیا۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر ولایتی نے عالم اسلام میں امن و صلح برقرار کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا : ہمیں یمن کے حالات پر تشویش ہے کیونکہ عراق میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والے عناصر یمن کے مسلمانوں کے درمیان بھی اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے مشیر نے مسلمانوں کے درمیان امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان وحدت پیدا کرنے پر ہمیشہ تاکید کرتے ہیں ۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا : یمن میں لڑائی کسی بھی صورت میں امت اسلام کی مصلحت و مفاد میں نہیں ہے اور امید ہے کہ یمن کی حکومت ماضی کی طرف پرامن طریقوں سے امن برقرار کرنے اور لڑائی کو ختم کرنے میں سنجیدگي کے ساتھ عمل کرےگی۔

اس ملاقات میں یمن کے وزیر خارجہ آقای ابوبکر عبداللہ القربی نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بالخصوص فلسطین ، لبنان اور عراق کے امور پر ایران اور یمن کے مشترکہ مؤقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یمن کی حکومت اور عوام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی قائم کرنے کے اقدامات و نظریات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یمنی وزیر خارجہ نے یمن کے اندرونی حالات پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: یمن کی حکومت نے مذاہب اسلامی کے درمیان اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں اہم اقدامات کئے ہیں لیکن بیرونی عناصر اختلاف پیدا کررہے ہیں۔

یمنی وزیر خارجہ نے مزید کہا: ان کی حکومت ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

700 /