ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

امیر کویت کا پیغام

امیر کویت کا پیغام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام

کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزير خارجہ شیخ محمد صباح السالم الصباح نے آج سہ پہر کو رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر ولایتی سے ملاقات میں رہبر معظم کے نام امیر کویت کے پیغام کو پیش کیا۔

اس ملاقات میں سالم الصباح نے کہا : جمہوری اسلامی ایران کے ساتھ کویت کی حکومت تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔

کویت کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے کہا : کویت کا اعلی سطحی وفد اور اقتصادی میدان میں مختلف تفاہم ناموں پر دستخط کویت کے پختہ عزم کا مظہر ہیں۔

کویت کے نائب وزیر اعظم نے ایران کےپرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے مسلّم حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خلیج فارس تعاون کونسل نے اپنی حالیہ قرارداد میں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کی ہے۔

رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اس ملاقات میں امیر کویت کے تعمیری اور مثبت اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: مسلمانوں کے باہمی تعاون اور یکجہتی کی بدولت بیرونی شرور طاقتوں کو علاقائی امور میں مداخلت کا موقع نہیں ملے گا اور تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں ہم کویت کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اس ملاقات میں طرفین نے عراق میں نوری مالکی کی حکومت کی حمایت ، شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی کوششوں کو فروغ دینے ، عراق میں امن و سلامتی برقرار کرنے میں تعاون ، قبائلی ومذہبی اختلافات اور بیرونی طاقتوں کے جنگي عزآئم کو ناکام بنانے پر تاکید کی ۔
700 /