ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں

فوجی یونیورسٹیوں کے چوتھے مشترکہ تربیتی کیمپ کے فوجی جوانوں کی حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی تقریب

رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں آج سہ پہر کو امام علی فوجی یونیورسٹی میں فوجی یونیورسٹیوں کے چوتھے مشترکہ تربیتی کیمپ کے فوجی جوانوں کی حلف برداری اور نشان عطا کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب کے آغاز میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کے عالی مقام کا احترام کیا اور ان کے لئے سورہ فاتحہ کی تلاوت فرمائی اس موقع پرگراؤنڈ میں موجود فوجی دستوں نے انھیں سلامی پیش کی ۔

رہبر معظم نے اس تقریب میں درست اور صحیح راستے کے انتخاب اور اس پر مسلسل گامزن رہنے کے عزم راسخ کو اہداف تک پہنچنے کے لئے ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج پختہ عزم کے حامل انسان کو مقام قدسی تک پہنچا سکتی ہے جہاں تک پہنچنے کے لئےخدا وند متعال کے مقرب اور صالح بندوں کی آرزو اور تمنا ہوتی ہے۔

رہبر معظم نے یونیورسٹیوں کے طلباء کے نشان کو خدا کی راہ میں ان کی مجاہدت کا آغاز قراردیتے ہوئے فرمایا: جوان فوجیوں کا پختہ عزم و ارادہ اور اسلامی جمہوریہ ایران میں آپ کی ترقی، پیشرفت اور بالندگی کے لئے مناسب ماحول اور اچھی فضا موجود ہے۔

رہبر معظم نے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام آج اس تحریک کا ہر اول دستہ ہے جس کی امت اسلامی منتظر ہے ۔

اس تقریب میں امام علی یونیورسٹی کے کمانڈر میجر جنرل رشید زادہ نے یونیورسٹی کے پروگراموں اور فوجی جوانوں کی تربیت اور چوتھے مرحلے میں فوجی یونیورسٹیوں کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ کے سلسلے میں رپورٹ پیش کی ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نےاس تقریب میں بعض جانبازوں ، دفاع مقدس کے اسراء ، شہداء کے خاندان والوں ، اساتید اور طلباء کو نشان عطا کیا ۔

اس تقریب کے اختتام پر گراؤنڈ میں موجود دستوں نے رہبر معظم کے سامنےاپنی فوجی صلاحیتوں اور پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

700 /