ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

انتخابات میں شرکت انقلابی ، قومی اور مذہبی فریضہ ہے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی کونسلوں اور خبرگان کونسل کے انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام انتخابات میں شرکت کے قومی ، انقلابی اور مذہبی فریضہ کواچھی طرح انجام دیں گے۔

رہبر معظم نے آج صبح 9 بجکر 23 منٹ پر حسینیہ امام خمینی (رہ) میں خبرگان کونسل ، اسلامی کونسلوں اور پارلیمنٹ کے درمیانہ مدت کے انتخابات کے تین بیلٹ بکسوں میں اپنا ووٹ ڈالا۔

رہبر معظم نے انتخابات میں عوام کی شرکت کو ان کا انقلابی ، قومی اور مذہبی فریضہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کا معاشرے کی سرنوشت اور ملک کی مدیریت کے مختلف مرحلوں میں کئے جانےفیصلوں میں مؤثر کردار ادا کرنے پرگہرااعتقاد ہے اور اسی وجہ سے لوگ اس ذمہ داری کو اچھی طرح انجام دیں گے۔

رہبر معظم نے لوگوں کو انتخابات میں جلد شرکت کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: ایسے نیک کاموں کو جلد انجام دینے کی وہی فضیلت ہے جو نماز کو اول وقت میں ادا کرنے کی ہے کیونکہ اس میں ذمہ داری ادا کرنے کا احساس شامل ہے۔

رہبر معظم نے انتخابات کے عظيم امر میں ایرانی عوام کی شرکت کو توفیق الہی قراردیتے ہوئے فرمایا: انشاءاللہ عوام انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے اپنی عظیم اور اہم ذمہ داری کو اچھی طرح انجام دیں گے۔

700 /