ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا آیت اللہ حاج میرزا جواد آقای تبریزی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فقیہ نامدار اور عالم ربانی آيت اللہ حاج میرزا جواد آقای تبریزی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

فقیہ نامدار اور عالم ربانی آيت اللہ حاج میرزا جواد آقای تبریزی کی رحلت کی دردناک خبر سن کر بہت ہی افسوس اور رنج و غم ہوا ہے مرحوم کی رحلت نے حوزات علمیہ کو سوگوار بنا دیا ہے۔

مرحوم مراجع تقلید اور حوزہ علمیہ قم کے ممتاز اساتید میں شامل تھے اور دسیوں سال تک بہت سے طلاب علوم دینی نے مرحوم کے دروس سے کسب فیض اوربیانات سےاستفادہ کیا ، زہد وتقوی و پرہیز گاری اور اس کے ساتھ ساتھ پدرانہ شفقت و نیک خصلت و عادات نے اس عظیم شخصیت کو اپنے شاگردوں ، عوام اور بسیجیوں کے درمیان ایک محبوب اور پسندیدہ شخصیت میں تبدیل کردیا تھا اور انقلاب اسلامی کے مختلف میدانوں میں ان کی بھر پور شرکت نے ان کی اس کرامت و شرافت میں مزید چار چاند لگائے دیئے تھے۔

قم کے باوقار و شریف عوام نے دفاع مقدس کے شہداء کے جنازوں کی تشییع میں ان کے حضور کو ابھی تک فرموش نہیں کیا ہے۔

اس عظیم اور مایہ ناز، عالم وعامل کی رحلت حوزات علمیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

میں اس عظیم شخصیت کی رحلت پر مراجع معظم تقلید ، علماء اعلام و حوزات علمیہ ، ایرانی عوام بالخصوص مرحوم کے شاگردوں ، مقلدوں ان کے فرزندوں اور پسماندگان کو تعزيت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے مرحوم کے لئے صالحین کی بہترین پاداش اوراجر و ثواب طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

30 / آبان/ 1387

700 /