ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی موجودگی میں صوبہ سمنان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سنیچر کی سہ پہر کو شاہرود کےذوالفقار 58 لشکرکے مقام پر صوبہ سمنان کی مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں مسلح افواج کو عوام سے ، عوام کے ساتھ اور عوام کے لئے قراردیتے ہوئے فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا سب سے بڑا فخر یہ ہے کہ تعلیم ، ٹریننگ ، فوجی مشقیں ، نظم و انضباط ضروی وسائل کی ساخت اور ہر وہ چیز جو قوم کے دفاع کے لئے ضروری ہے اس کوخدا وند متعال پر یقین اوراس پر گہرے ایمان کی بنیاد پر تیار کررہے ہیں۔

رہبر معظم نے عالمی سامراجی طاقتوں کے پلید و مکروہ اہداف کے لئے انسانوں کے قربان ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایسی دنیا میں عزت اورسرافرازی کی حفاظت کے لئے جوانوں کے پختہ عزم اور گہرے دینی ایمان کا ہونا بہت ضروری ہے اور اس کے نتیجے میں ملک کوپائدار اور حقیقی سلامتی نصیب ہوگی۔

رہبر معظم نے موجودہ دور کو ایرانی قوم کے لئے فیصلہ کن دور قراردیا اور اعلی حکام اور مسلح افواج کی اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلح افواج کو تعلیم ، محنت ، اچھی رفتار، پختہ عزم ، آگاہی و ارادہ، ہمدردی و ہمدلی اور خلاقیت وپیشرفت کو اپنا سرنامہ عمل قراردینا چاہیےاور اپنی ذمہ داریوں پر سچے دل کے ساتھ پابند رہنا چاہیے۔

رہبر معظم نے عالمی سطح پر دشمن کے مکر وفریب کو ناکام بنانے کے لئے ایرانی عوام کی ہیبت و عزت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام کی اس عزت و ہیبت میں معنوی اور مادی اعتبار سے ماضی کی نسبت روز بروز اضافہ ہوناچاہیے ۔

اس تقریب سے قبل مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے شہداء کے یادگار مقام پر حاضر ہو کر سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور میدان میں دستوں کی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔

اس تقریب میں بری فوج کے سربراہ میجرجنرل صالحی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کو خیرمقدم عرض کیا اور اس کے بعد صوبہ سمنان میں فوج کے سربراہ جنرل خلفی نے صوبہ میں فوج کی پیشرفت وترقی ، تربیت اور ٹریننگ کے متعلق رپورٹ پیش کی ۔

اسی طرح رہبر معظم کی موجودگی میں فوجی جوانوں نےجسمانی آمادگی اور تن بہ تن لڑائی کی مشقوں کو اجرا کیا۔

700 /