رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو حوزہ علمیہ قم کے مدیر اور حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں حوزہ علمیہ قم کو بہت ہی عظیم اور غنی منبع قراردیتے ہوئے فرمایا: حوزہ علمیہ میں ، موجودہ ضروریات کے بارے میں جوابدہی، منصوبہ بندی اور اس کا نفاذ اس طرح ہونا چاہیے کہ اس عمیق و باعظمت سلسلہ کے ثمرات سماج ومعاشرے اور روحانیت کی خدمت میں زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوں۔
رہبر معظم نے حوزہ میں مدیریت اور منصوبہ بندی کی محسوس پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: متخصص اور ماہر ٹیموں کی تشکیل حوزہ علمیہ کو اپنے اہم مقاصد اور گرانقدر اہداف تک پہنچانے میں مدد فراہم کرےگي ۔
رہبر معظم نےاس ملاقات میں پیش کی جانے والی سنجیدہ اور پرمغز رپورٹوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بغیر کسی نقص وعیب کے عمل میں بھی تلاش و خلاقیت کے ساتھ مورد نظر اچھے اقدامات ، محقق ہونے چاہییں تاکہ اس کے نتائج محسوس ہوں۔
اس ملاقات کے آغاز میں حوزہ علمیہ قم کی اعلی کونسل کے سکریٹری آیت اللہ یزدی نے حوزہ میں انجام پانے والے اقدامات کے سلسلے میں کامل رپورٹ پیش کرنے کے بعد کہا: حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل نے نئے دور میں اقماری کونسلوں کی تشکیل کے ذریعہ حوزہ کی پالیسیوں کو اپنی اصلی ترجیحات میں قراردینے کی کوشش کی ہے ۔
حوزہ علمیہ قم کے مدیر آیت اللہ مقتدائی نے بھی حوزہ میں تخصصی گروہوں کی تشکیل، علمی و تحقیقی نظام اور صوبائی حوزات کی تقویت اور اعداد و شمار کے بارے میں مفصل اور جامع رپورٹ پیش کی۔