ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم انقلاب اسلامی:

خدا وند متعال پر توکل ، تدبیر اور اتحاد کے ساتھ دشمن کی تمام ظاہری اور باطنی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج سہ پہر کو لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ آقای نبیہ بری سے ملاقات میں اسلامی مقاومت کی دو اہم کامیابیوں کے بعد علاقہ کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آج لبنان مشرق وسطی کے دھڑکتے ہوئے دل میں تبدیل ہوگیا ہے اور غزہ کی 22 دن کی جنگ میں کامیابی در حقیقت لبنان کی 33 دن کی جنگ میں کامیابی کا نتیجہ تھی۔

رہبر معظم نے لبنان پر موجودہ دباؤ کو لبنان کی اہمیت کا نتیجہ قراردیتے ہوئے فرمایا: علاقہ میں موجودہ صف بندی کچھ ایسی ہے جس کے نتیجے میں امریکہ ، اسرائیل اور ان کے حامیوں کی شکست یقینی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: خدا وند متعال پر توکل ، تدبیر اور اتحاد کے ساتھ دشمن کی تمام ظاہری و باطنی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

رہبر معظم نے دشمن کے مد مقابل ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ میں ظاہری تبدیلی کے باوجود امریکی اہداف اور پالیسیوں میں کوئي تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔

اس ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر جناب علی لاریجانی بھی موجود تھے لبنانی پارلیمنٹ کے سربراہ جناب نبیہ بری نے لبنان کے موجودہ حالات کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور علاقہ کے موجودہ شرائط کو لبنان کی 33 روزہ جنگ اور غزہ کی 22 روزہ جنگ سے متاثر قراردیتے ہوئے فرمایا: فوجی میدان میں اسرائیل کو شکست ہوچکی ہے لیکن بعد سیاسی میدان میں جنگ ابھی جاری ہے۔

لبنان کی پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا: امریکہ اور اسرائیل غزہ کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرکے غزہ کے عوام کو فلسطین کی قانونی حکومت کی نسبت مایوس کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اپنے اہداف تک نہیں پہنچ پائیں گے۔

700 /