دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل 2 آبان کو شوال کی پہلی تاریخ اور عید سعید فطرہوگي ۔ بیانیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امید ہے کہ رمضان المبارک میں ایرانی عوام کی عبادات اور بندگی بارگاہ رب العزت میں مقبول واقع ہوگی ایرانی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ملک کے مختلف اور متعدد شہروں سے مؤمن ،ماہر اور مؤثق افراد کی جانب سےجو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کی بنیاد پر پہلی آبان مطابق 29 رمضان المبارک سنہ 1427کے غروب کے وقت رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے لئےشوال کا چاند ثابت ہوگيا ہے لہذا کل منگل کے دن مطابق دو آبان کو عید فطر ہوگی تمام بھائیوں اور بہنوں کو عید فطر کی مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کل پورے ملک میں نماز عید فطر ادا کی جائے گی۔
دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی