ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مجلس ترحیم

رہبر معظم کی موجودگي میں حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر مکرمہ کے لئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی

 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں آج سہ پہر کو رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کی شریکہ حیات مرحومہ خدیجہ ثقفی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کی ہمسر مکرمہ کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ اور قرآن مجید کی آیات کی تلاوت فرمائی اور خداوند متعال کی بارگاہ سے مرحومہ کے درجات کی بلند ی اور ان کی مغفرت وبخشش کے لئے دعا کی۔

اس مراسم میں حجۃ الاسلام حاج سید حسن خمینی ، حضرت امام (رہ) کےخاندان کے ارکان، مرحومہ کے خاندان سے وابستہ افراد اور تینوں قوا کے سربراہان ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ ، ملک کی اعلی سول اور فوجی شخصیات کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی قرآن مجید کے قاریوں اور مداحوں نے تلاوت قرآن کریم اورنوحے پیش کئے۔

اس مراسم میں حجۃ الاسلام والمسلمین علم الہدی نے اسلامی تحریک کے دوران حضرت امام خمینی (رہ) کی شریکہ حیات کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: حضرت امام خمینی (رہ) کی اسلامی تحریک کے آغاز سے اس عظیم و پرہیزگارخاتون کی استقامت و پائداری اور فداکاری نے اس کو ایک ممتاز اور نمونہ شخصیت بنادیا ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین علم الہدی نے کہا: حضرت امام خمینی (رہ) کی شریکہ حیات ،جوانی کے دور سے لیکر ان کے کمال مرجعیت و فقاہت اور رہبری تک ایک منفرد شخصیت تھیں جو ہمیشہ امام راحل (رہ) کے ہمراہ پائدار و ثابت قدم رہیں اور امت کی گردن پر ان کا بہت بڑا اور عظیم حق ہے۔

700 /