ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا آیت اللہ سید مہدی یثربی کی رحلت پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم ربانی مرحوم آیت اللہ سید مہدی یثربی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی مرحوم آیت اللہ سید مہدی یثربی کی رحلت کی خبر سنکر کافی صدمہ ہوا مرحوم کی دردناک رحلت پر علماء اعلام ، حوزات علمیہ ، کاشان کے مؤمن اور شریف عوام نیز مرحوم کے پسماندگان بالخصوص ان کےفرزندوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

مرحوم کا دلسوز اور خدمت گذار علماء میں شمار ہوتا تھا مرحوم عرصہ درازبالخصوص انقلاب اور دفاع مقدس کے دورمیں بے شمار برکات و خدمات کا موجب رہے اور عوام و حوزات علمیہ کے لئے مہربان ، شفیق اور آگاہ باپ کی حیثیت رکھتے تھے۔ خداوند متعال ان کی روح پر اپنی رحمت و مغفرت نازل کرے اور مرحوم کو اپنے اجداد کے ساتھ محشور فرمائے ۔

سید علی خامنہ ای

10/مہر/ 1385

700 /