ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم

مجھے پوری امید ہے کہ آپ کی مدیریت کا دور عدلیہ کی شکوفائی کا دور ثابت ہوگا۔

رہبر معظّم انقلاب اسلامی حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی کو عدلیہ کے سربراہ کے طور پر معیّن کیا ۔ رہبر معظّم کے حکم کا متن حسب ذیل ہے :

بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم

محقق ارجمند جناب حجۃ الاسلام الحاج شیخ صادق آملی لاریجانی دامت توفیقاتہ ۔

اب جب کہ جناب آیۃ اللہ ھاشمی شاھرودی عدلیہ میں اپنے منصبی فرائض سے سبکدوش ہو رہے ہیں ، موصوف کی گرانقدر اور ناقابل فراموش خدمات کا شکریہ اور قدردانی کرتے ہوئے میں ملک کے بنیادی آئین کی دفعہ ۱۵۷ کی رو سے جناب عالی کو عدلیہ کے سربراہ کے عھدے پر منصوب کرتا ہوں۔ جناب عالی کا شمار حوزہ علمیہ کی ممتاز علمی شخصیات میں ہوتا ہے اور آپ خلاقیت کی صلاحیت سے سرشار ہیں ۔

محکمہ عدالت و انصاف کی تشکیل نو کے آغاز سے تین عشرے گزر چکے ہیں، اس دوران گرانقدر تجربات حاصل ہوئے ہیں ، جن کی بدولت عدلیہ کے نظام کے ارکان کی سلامتی ، قوانین کے اتقان اور عدالت کے نفاذ میں سھولت کی توقّع ایک جائز اور صحیح توقّع ہے جسے پورا کرنے کے لئیے اس عظیم ادارے اور اس سے متعلّق دیگر مشینریوں کے مسؤولین اپنی پوری توانائی بروئے کار لائیں اور اس سلسلے میں کسی کوشش اور خلّاقیت سے دریغ نہ کریں ۔مجھے امید ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور آپ کی علمی اور عملی صلاحیتوں کی بدولت ، آپ کی مدیریت کا دور اس ادارے کی شکوفائی کا دور شمار ہو گا ۔

میں پروردگار عالم سے جناب عالی اور آپ کے رفقاء کار کی روز افزوں توفیقات کا طالب ہوں ۔

سید علی خامنہ ای

۲۳ / مرداد / ۱۳۸۸

700 /