رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے الگ الگ احکامات میں میجر جنرل محمد رضا نقدی کو رضاکار فورس ادارے کا سربراہ ، میجرجنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کو مسلح افواج کے صنعتی ریسرچ اور امداد شعبہ کا نائب سربراہ ، میجرجنرل حسین سلامی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نائب سربراہ اورمیجرجنرل امیر علی حاجی زادہ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی شعبہ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔
احکامات کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجر جنرل محمد رضا نقدی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے گرانقدر تجربات ، لیاقت اور تعہد کے پیش نظر آپ کو رضاکار فورس ادارے کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
مختلف میدانوں میں انقلاب اسلامی کو درپیش ضروریات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئےعوام بالخصوص جوانوں کو منظم کرنے کے لئے آپ اپنی ہمت اور جدوجہد کو کام میں لائیں اور رضاکار فورس کے مختلف طبقات میں جدید علمی حرکت پیدا کرکے موجودہ توقعات کو پورا کریں۔
اس منصب پر حجۃ الاسلام حسین طائب کی مخلصانہ کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیقات کا خواہاں ہوں۔
سید علی خامنہ ای
12/ممہر/1388
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل سید محمد حسین زادہ حجازی
مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے مفید اور گرانقدر تجربات کے پیش نظر آپ کو مسلح افواج کے صنعتی ریسرچ اور امداد شعبہ کا نائب سربراہ مقرر کرتا ہوں ۔
اس منصب پر میجرجنرل محمد رضا نقدی کی گرانقدر اور مخلصانہ کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کی توفیقات کا طالب ہوں۔
سید علی خامنہ ای
12/ مہر/1388
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل پاسدار حسین سلامی
سپاہ پاسداران کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے اچھے سوابق اور بہترین خدمات کے پیش نظر آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نائب سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
امید ہے کہ سپاہ کی صلاحیتوں کو دوبالا کرنے اور ان کو سونپی گئی ذمہ داریوں کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں آپ اپنی ہمت و تلاش و کوشش کو کام میں لائیں گے۔
اس منصب پر میجر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کی زحمات و خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
بارگاہ الہی سے سب کی توفیقات کا خواستار ہوں۔
سید علی خامنہ ای
12/ مہر/1388
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میجرجنرل پاسدارامیر علی حاجی زادہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ کی تجویز اور آپ کے تجربات اور اچھے سوابق کی بنا پر آپ کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی شعبہ کا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
امید ہے کہ متعلقہ دستورات کے پیش نظر سپاہ کی رزمی صلاحیتوں کومطلوب سطح تک پہنچانے کے سلسلے میں آپ اپنی تمام تر کوششوں کو کام میں لائیں گے۔
اس منصب پر میجر جنرل حسین سلامی کی گرانقدر خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
خداوند متعال کی بارگاہ سے سب کے لئے توفیق طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
12/مہر/1388