رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان میں چالوس و نو شہر کے مؤمن و مخلص عوام کے پاک و پاکیزہ جذبات و احساسات پر شکریہ ادا کیا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ ملاقات کے لئےموسلادھار بارش میں عوام کے عظيم اجتماع کا انتظار انقلاب اسلامی کے دوام ، پیشرفت اور سربلندی کی علامت ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ کل چالوس میں رحمت الہی کی بارش چالوس و نوشہر کے عوام کے پاک و پاکیزہ جذبات و احساسات اور ان کی والہانہ محبت کے ہمراہ جاری ہوئی جس میں عوام و رہبر معظم کے درمیان وفاداری کے گہرے اور عمیق پیوند کے شاندار جلوے دیکھنے میں آئے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے عوام کی میدان میں موجودگی کو الہی نعمت قراردیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ خداوند متعال حکام کو عوام کی زيادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔